International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, March 29, 2008
کچئی جنگ کے خلاف مظاہرہ ‘ گورنر سرحد اور پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی کو معطل کیا جائے
ہنگو۔ کچئی جنگ کے خلاف مظاہرہ گورنر سرحد اور پولیٹیکل انتظامیہ اور کزئی ایجنسی کو معطل کیا جائے ۔ آج کوہاٹ میں سہ پہر ایک احتجاجی جلوس امامیہ سٹوڈنٹس اور ینگ مین شیعہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نکالا گیا جلوس قوم امام بارگاہ غلام حسین سے ہوتا ہوا چوک شہداء کچہری چوک پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کرگیا جلوس کے شرکاء گورنر سرحد مردہ باد قومی حکومت مردہ باد ‘ ڈی س ی او مردہ باد ‘ ایس پی مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ دانستہ طورپ ر چھ دن تک کچئی بنگس قوم کے لوگوں کا قتل عام خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہی اور جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا محرم علی شاہ اور اعوان علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حکومت عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو ہمیں اجازت دی جائے کہ ہم خود اپنے طریقہ سے مسئلہ حل کریں بنگش قبیلہ کو بھی اورکزئی ایجنسی میں شامل کیا جائے یا علاقہ غیر قرار دیا جائے کیونکہ علاقہ سرکار میں ایجنسی سے میزائلوں اور مارٹر گولوں کی بارش جاری ہے ۔ معصوم اور بے گناہ جانوں کا قتل عام جاری ہے ۔ کیا حکومت اس وقت مداخلت کرے گی جب ہمیں بھاری جانی نقصانپ ہنچ جائے کیا ہم امن وامان کے حصول کے لیے نیٹو کے سفارت خانے جائیں بیرون ملک سے امداد طلب کریں ہمارے زخمیوں کو علاج کے دوران ہتھکڑیاں پہنائی گئی ہیں شیعہ قوم صبر وتحمل سے کام لے رہی ہے اور حکومت کی جانب دیکھ رہی ہے اگر حکومت نے فوری مداخلت کرکے شرپسندوں کو لگام دنہ دی تو پھرہم بھی آزاد ہوں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment