International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, March 29, 2008

پاکستان اقتصادی بحران سے بچنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ، عالمی بینک

عالمی سطح پر تیل اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بے حد اضافے کے باعث تکلیف دہ فیصلے کرنا ہوں گے ، نائب صدر پرافل پٹل
نیویارک ۔ عالمی بینک نے پاکستان کی نو منتخب حکومت سے کہا ہے کہ وہ اقتصادی بحران سے بچنے کے لیے تیزی کے ساتھ ٹھو اقدام اٹھائے ورلڈ بینک کے نائب صدر پرافل پٹل نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر اشیائے خورد و نوش اور تیل کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے بے حد اضافے کے باعث تکلیف دہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستان کے تین روزہ دورے سے واپسی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فی الوقت کوئی بحران نہیں لیکن معاشی حالت بہتر بھی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں گندم اور دیگر خوراک کی قلت کے باعث فاقہ کشی بڑھی اس کے علاوہ توانائی کی بھی قلت کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی بینک کی خواہش ہے کہ اسلام آباد کی فنی معاونت میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی غربت پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرے ۔

No comments: