International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, March 29, 2008
وفاقی کابینہ کے سینئر وزراء کو پہلے مرحلہ میں بعض وزارتوں کے اضافی چارج بھی دئیے جائیں گے ، شیری رحمان
اسلام آباد۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیری رحمان نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ کے سینئر وزراء کو پہلے مرحلہ میں بعض وزارتوں کے اضافی چارج بھی دئیے جائیں گے ۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی ۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلہ میں وزارتوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔پہلے مرحلے میں 23 ، 24 وزراء حلف اٹھائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پہلے 100 روز کا پلان آف ایکشن اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے پارٹی اور پارلیمانی عہدے الگ الگ کرنے کا معاملہ نیا نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پارٹی پر بھی توجہ دینا ہے ۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے خون کے قطرے کا پہلا رنگ وزیر اعظم کی حلف برداری کے بعد ظاہر ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے لیے سمری ایوان صدر نہیں بھجوائی گئی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment