قا نون کی حکمرانی کی جنگ میں ہم اور میڈیا ایک ہیں،چیف جسٹس افتحار محمد چودھری
،کا لمسٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان کے وفدسے ملاقات کے مو قع پر اظہار خیال
اسلام آباد (ایسوسی ایٹڈ پریس سروس) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ قا نون کی حکمرانی کی جنگ میں ہم اور میڈیا ایک ہیں۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار کا لمسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے مزید کہا کہ میری رہائی کے مبارک باد کے اصل حق دار ملک بھر کے عوام اور میڈیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ مجھے جتنی پذیرائی عوام نے دی ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔اس موقع پر کالمسٹ ایسو سی ایشن کے صدر ممتاز احمد بھٹی نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے اور قانون کی حکمرانی کی اس جنگ میں صحافیوں کے قلم سچ کا ساتھ دیں گے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے چودھری احسن پریمی،چیف ایڈیٹر ایسوسی ایٹڈ پریس سروس،اے پی ایس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی کی بالا دستی کیلئے اور عدلیہ کی آزادی کی ریاست ذمہ دار ہے اور تمام سرکاری اور دوسرے اداروں کا فرض ہے کہ عدلیہ کی آزادی کا احترام کریں اور ان کے مطابق چلیں اس موقع پر چیف جسٹس افتحار محمد چودھری سے سنیئرصحافی و کالم نگارتزئین اخترنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام پر عدل وانصاف پر مبنی قوانین کے ذریعہ حکومت ناگزیر ہے اور جن کا یکساں اطلاق ہو۔اور حکومت کا حکم یا ترنگ میں کہی ہوئی ایسی بات نہیں ہونی چاہیے جسے قانون کا روپ دے کر پیش کیا جارہا ہو۔اس موقع پر کالمسٹ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں و ممبران کا چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے شکریہ ادا کیا وفد میں عذرا مغل،چودھری شاہد نواز،سلطان شاہین ،اعجاز احمد ، رانا ابرار و دیگر نے بھی شرکت کی۔

No comments:
Post a Comment