آئین کا وفادار رہونگا،ایمانداری اور خلوص نیت سے صوبے کی خدمت کریں گے،حلف کا متن
پشاور۔سرحد اسمبلی کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سپیکر کرامت اللہ چغر مٹی اور ڈپٹی سپیکر خوشدل خان نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا نومنتخب سپیکر سے سرحد اسمبلی کے پریزائیڈنگ آفیسر ارباب ایوب جان نے حلف لیا جبکہ ڈپٹی سپیکر سے نومنتخب سپیکر کرامت اللہ چغر مٹی نے حلف لیا ۔جب سرحد اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اس موقع پر پریزائیڈنگ آفیسر ارباب ایوب جان نے اعلان کیا کہ سپیکر اکرامت اللہ چغر مٹی کا نام سپیکر کے عہدے کے لئے پی ایف ستائیس سے کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر رحیم داد خان ،پی ایف آٹھ سے کامیاب ہونے والے ملک طماش خان اور پی ایف تین سے منتخب ہونے والے نامز د سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے تجویز کیا ہے ان کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اس لئے وہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔پریزائیڈنگ آفیسر نے ان کی کامیابی کا اعلان کرنے کے بعد ان سے سرحد اسمبلی کے سپیکر کے عہدے کا حلف لیا ۔اسی طرح نومنتخب سپیکر کرامت اللہ چغر مٹی نے ڈپٹی سپیکر خوشدل خان کی کامیابی کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کے کاغذات نامزدگی پر تجویز کنندہ کے نام پی ایف گیارہ سے ثاقب اللہ چمکنی،پی ایف بار ہ سے میاں افتخار حسین اور پی ایف 94سے محمود زیب نے دستخط کئے ہیں ان کے مقابلے میں کسی اور کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اس لئے انہیں بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب کیاگیا ۔نومنتخب سپیکر نے حلف لیتے ہوئے کہا کہ میں صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ اور خلوص نیت سے پاکستان کا حامی اور وفادار رہونگا بحیثیت سپیکر صوبائی اسمبلی شمالی مغربی سرحدی صوبہ اپنے فرائض کارہائے منصبی ایمانداری ،انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ نبھاؤں گا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور،قانون اور اسمبلی کے قواعد کے مطابق ہمیشہ پاکستان کی خود مختاری ،سالمیت،استحکام اور خوشحالی کی خاطر فرائض انجام دونگا۔میں اسلامی نظریہ کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں رہونگا جو پاکستان کی بنیاد ہے یہ کہ میں پاکستان کا وفادار رہوں گا اور اپنے ذاتی مفاد کو سرکاری کام اور سرکاری فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دونگا ۔یہ کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور پر کاربند رہونگا اور میں ہر حالت میں ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ بلا خوف و رغبت قانون کے مطابق انصاف کرونگا اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے آمین ۔بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے بھی یہی حلف اٹھایا ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment