International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, March 29, 2008

پیمرا اور ایف سی آر کا خاتمہ ایک انقلابی قدم ہے ۔ جاوید ہاشمی

اگر وعدوں پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو قوم ہمیںکبھی معاف نہیں کرے گی
قبائلی علاقوں کا جشن آزادی اب ہو گا کیونکہ انگریز کے کالے قانون کا خاتمہ ہو گیا
مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد۔ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے پیمرا آرڈنینس کے خاتمے سے میڈیا آزاد ہو گیا ہے ۔اور ایف سی آر کا خاتمہ بھی ایک انقلابی قدم ہے فاٹا کا جشن آزادی ثواب ہوگا آج پارلیمنٹ ہاؤس میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ قبائلی علاقے کے لوگوں کا جشن آزادی ثو اب ہو گا ۔ اور یہی ان کا چودہ اگست ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں سے انگریز کا کالا قانون ختم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے مزدوروں اور کسانوں کے لیے کیے گئے اعلانات بھی قابل تحسین ہیں لیکن اب قوم دیکھے گی کہ کس طرح ان اعلانات پر عمل کیا جا سکتا ہے اور کس طرح سے ہم سب مل جل کر ان پر اعلانات پرعملدرآمد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ ان اعلانات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اور ہماری حمایت وزیراعظم کے ساتھ مکمل حمایت ہو گی انشاء اللہ قوم سرخرو ہوگی۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر کے ساترھ ہی بجلی پیدا ہونا شروع نہیں ہو جائے گی ابھی تو عزم کااظہار کیا گیا ہے کیونکہ جن مسائل میں ہماری قوم گھری ہے اس سے فورا نہیں نکالا جا سکتا انہوں نے کہاکہ کچھ اعلانات پر تو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ہی فوری عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ اور باقی اعلانات پر بھی ہم فوری کام شروع کریں گے۔ اگر ہم نے ان پر عملدرآمد ہ کیا گیا تو قوم ہمیں کبھی معاف نہیںکرے گی انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ اللہ کرے کہ لوگوںکو آسانیاں اورخوشی ملے

No comments: