International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, March 29, 2008

وزیر اعظم کا پیمرا آرڈیننس ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے 3 نومبر کے کالے پیمرا آرڈیننس کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر فوری عملدرآمد کرنے کا حکم دیتا ہوں ۔ یہ بات انہوں نے آج ہفتہ کو نماز ظہر کے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں ایوان میں اپنی تقریر کے دوران پیمرا قوانین کے حوالے سے وضاحت کرتا ہوں کہ 3 نومبر کو نافذ کرنے والے پیمرا قوانین میں ترمیم کے ذریعے کالے قوانین کو فوری ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور اس پر فوری عملدرآمد کرنے کا حکم دیتا ہوں انہوںنے کہاکہ سیاسی انتقام کے حوالے سے پائے جانے والے ابہام کو دور کرنا چاہتا ہوں ۔ سندھ میں نگران سٹیپ چل رہا ہے ابھی صوبائی حکومت کے اقدامات ہمارے پاس نہیں آئے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے رکن اسمبلی غوث بخش مہر کے خلاف درج کئے گئے مقدمے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ سندھ میں جو بھی حکومت سازی کا عمل مکمل ہو گا فی الفور اس کی انکوائری کی جائے گی۔

No comments: