International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, March 29, 2008

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالراور یورپی یورو کی قدر میں اضافہ اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی

کراچی۔ کراچی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالراور یورپی یورو کی قدر میں اضافہ اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ذرائع کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ہوا اور اسکی قیمت خرید63.20روپے سے بڑھ کر63.25روپے جبکہ قیمت فروخت63.10روپے سے بڑھ کر63.15روپے ہوگئی۔برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 60پیسے کی کمی ہوئی اور اسکی قیمت خرید126.50روپے سے کم ہوکر125.90جبکہ قیمت فروخت126.30روپے سے کم ہوکر125.70روپے ہوگئی۔یورپی یورو کی قدر میں 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکی قیمت خرید اور فروخت بالترتیب بڑھ کر99.55روپے اور99.65روپے ہوگئی۔علازہ ازیں انٹر بنک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت خرید اور فروخت کم ہوکر بالترتیب 62.60روپے اور62.62روپے ہوگئی۔

No comments: