دو روزہ بگواش کانفرنس شروع ہوگئی پہلے روز افغانستان کی صورت حال پر بحث ہوئی
مسئلہ کشمیر پر اتوار کے روز تبادلہ خیال ہو گا ،غیر ملکی دانشور بھی شامل ہیں
اسلام آباد ۔ بین الاقوامی غیر سر کاری تنظیم پگواش نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ قبائلی علاقہ جات میں اپنی جنگ خود لڑی جائے جبکہ افغانستان میں موجود نیٹو فورسز امریکہ کے بارے میں پالیسی پر نظر ثانی کر کے قیام امن کے لئے موثر کر دار ادا کرے ہفتے کے روز پگواش کے زیر اہتمام کانفرنس میں افغانستان ، ایران ،پاکستان ،بھارت اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں ،دانشوروں اور سابق سفارتکاروں نے شرکت دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے روز افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اتوار کے روز مسئلہ کشمیر پر بحث ہو گی مقبوضہ کشمیر سے بھارت کے سابق وزیر مملکت بڑے امور خارجہ عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی بھی کانفرنس میں شامل ہیں ہفتے کے روز افغانستان اور قبائلی علاقوں کے بارے میں کانفرنس کے شرکاء نے اس بات سے اتفاق کیا کہ پاکستان کو قبائلی علاقوں میں اپنی جنگ خود لڑنی چاہیے جبکہ افغانستان نیٹو فورسز کو اپنی پالیسی بدلنی چاہیے اسے امریکی پالیسی پر نظر ثانی کر کے قیام امن کے لئے موثر کر دار ادا کر نا چاہیے شرکاء نے زور دیا کہ ایسے سابق طالبان جو قومی دھارے میں شامل ہو نا چاہیں ان سے مذاکرات کیے جائیں کانفرنس اتوار کے روز بھی جاری رہے گی اتوار کے روز مسئلہ کشمیر پر عمر عبداللہ،محبوبہ مفتی،سردار قیوم،امان اللہ خان بھی اظہار خیال کریں گے جبکہ اسی روز کانفرنس کی سفارشات پر مشتمل اعلامیہ جاری وہ نے کا امکان ہے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment