International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, March 29, 2008

اسمبلی کا اجلاس جلد نہ بلوانا افسوسناک ہے۔ میاں نوازشریف

٭۔ ۔ ۔ پاکستان کی خودمختاری کا سودا کرنے والے عناصر کبھی اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے
لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ گورنر کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جلد نہ بلوانا افسوسناک امر ہے۔ ہم انہیں آئین اور قانون کا احترام کرنا سکھائیں گے اور پارلیمنٹ کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلوا کر 28مئی 1998ء کی سطح پر دوبارہ واپس لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنی آبائی رہائش گاہ سے ملحقہ پرائیویٹ سکول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وہ اپنی بچپن کی یادوں کو تازہ کرکے سکول کے بچوں کو لڑکپن کے واقعات سناتے رہے۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ میرا دل کرتا ہے کہ میں اپنے آبائی علاقہ کے گھروں میں بغیر سیکورٹی کے جاؤں۔ کافی برسوں بعد اپنی جائے پیدائش کو دیکھ کر خوشی اور اطمینان ملا ہے الفاظ میںبیان نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کا سودا کرنے والے عناصر کبھی اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ ہم ملک کی سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ جنرل پرویز مشرف اپنی مقبولیت کھوچکا ہے اور آہستہ آہستہ منظر سے ہٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری روایات کے برعکس پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلوانا افسوسناک امر ہے۔

No comments: