International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, March 29, 2008

امریکا پاکستان کو کامیاب جمہوری ریاست دیکھنا چاہتا ہے ،رچر ڈ باؤچر




اسلام آباد...امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو کامیاب جمہوری ریاست دیکھنا چاہتا ہے ۔ زرداری ہاوس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں رچر ڈ باؤچرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید کا اعلان بھی کیا۔آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ دہشت گردی کسی اور ملک سے زیادہ پاکستان کے لیے مسئلہ بن چکی ہے ۔خوف اور دہشت گردی ملک کی گلی گلی میں پہنچ چکی ،لاہور کراچی اسلام آباد اور ہر شہر اس کا نشانہ ہیں اس لیے عالمی برادری کے تعاون کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنا چاہتے ہیں تاہم طریقہ کار پارلیمان طے کرے گی۔امریکی معاون وزیر خارجہ نے کہا کہ قبائلی علاقے خطرناک دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں جہاں سے وہ ناصرف پاکستان بلکہ افغانستان میں اپنی کارروائیاں کررہے ہیں ان کے ساتھ مقابلے کے لیے وسیع البنیاد اور کثیر الجہتی حکمت عملی کی ضروت ہے ۔امریکا پاکستان میں موجودہ حکومت اور جمہوریت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اقتصادی تعاون جاری رہے گا ۔

No comments: