International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, March 29, 2008

قومی اسمبلی سے وزیر اعظم کے خطاب کے اہم نکات

#…ٹریڈ یونین اور طلباء یونین پر پابندی ختم کرنے کا اعلان#…گندم کی امدادی قیمت 510 روپے سے بڑھا کر625 روپے کرنے کا اعلان#…مزدور کی کم ازکم تنخواہ 6 ہزار روپے کی جائے گی#…وزراء 1600 سی سی تک کی کار استعمال کریں گے#…وزیر اعظم ہاؤس کے بجٹ میں40 فیصد کمی کی جائے گی#…وزراء صرف اکانومی پلس کلاس میں سفر کریں گے#…فاٹا میں ایف سی آر کا قانون ختم کرنے کا اعلان#…بجلی کی بچت کیلئے سرکاری عمارتوں پر غیر ضروری چراغاں نہیں کیا جائے گا#…بحال جمہوریت کیلئے جانی و مالی نقصان اٹھانے والوں کی مدد کی جائے گی#…میڈیا کی آزادی کے منافی تمام قوانین کا جائزہ لے کر انہیں ختم کیا جائے گا#…سیاسی قیدیوں کی رہائی اولین ترجیح ہوگی#…اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا#…آئی آر او2002 کا فوری خاتمہ کیا جاےء گا#…قومی شناختی کارڈ مفت تقسیم کیے جائیں گے#…فریڈم آف انفارمیشن کے قانون کاخاکہ ہمارے پاس موجود ہے#…اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی خارجہ پالیسی کا حصہ ہوگی#…قومی اسمبلی میں پہلی بار پرائم منسٹر وقفہ سوالات شروع کیا جائے گا#…ہم جیو اور جینے دوکی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں#…حکومت وی آئی اپی کلچر ختم کرنا چاہتی ہے#…کسانوں کو سستے نرخوں پر بیجوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی#…ریٹائر ہونے والے ہر ملازم کو فلیٹ یا گھر یکی فراہمی یقینی بنائی جائے گی#…ملک بھر میں سیاسی قیدیوں کے مقدمات کا از سرنو جائزہ لیا جائے گا#…ملک بھر میں نیشنل ایمپلائمنٹ اسکیم شروع کی جائے گی#…واپڈا کو بڑے ڈیمز تعمیر کرنے کیلئے فزیبلٹی تیارکرنے کی ہدایت#…کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی#…ماحول کی بہتری کیلئے سی این جی بسیں عام کی جائیں گی

No comments: