دمشق...عرب لیگ نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن عمل کیلئے عرب ممالک تکلیف دہ موقف اختیار کرسکتے ہیں۔ادھرشام کا کہنا ہے کہ لبنان کابحران ختم کرنے کیلئے ایسی کوششوں میں ساتھ دیاجائے گاجس میں قومی اتحاد کی رعایت رکھی گئی ہو۔عرب ٹی وی کے مطابق بیسویں عرب سربراہ اجلاس کے شرکاء سے دمشق میں خطاب کرتے ہوئے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل عمرو موسیٰ نے کہا کہ عرب دنیامیں باہمی عدم اعتماد ناقابل قبول حد تک پہنچ چکا ہے۔ اینا پولس کانفرنس کے بعد سے اسرائیل امن کے مواقع ضائع کررہا ہے۔ عمرو موسیٰ نے کہا کہ وہ اس سال کے وسط میں عرب وزرائے خارجہ اجلاس میں امن سے متعلق ٹھوس موقف اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں۔فلسطین میں سیاسی اختلافات کا خاتمہ ہونا چاہئے۔عرب لیگ لبنان سے متعلق اپنے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے جلداہم اقدامات کرے گی۔اس سے پہلے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے شام کے صدر بشار الاسد نے کہا کہ غزہ پٹی کامحاصرہ ختم ہونا چاہئے ، گولان کے پہاڑی علاقے کی واپسی کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ بشار الاسد نے کہا کہ وہ فلسطینی گروپوں میں مصالحت کیلئے یمن کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں ، عراق کی صورت حال بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ بے قصور افراد کے خلاف دہشت گردی قابل مذمت ہے۔ ذرائع کے مطابق شام کے صدر نے گزشتہ سربراہ اجلاس کے میزبان سعودی عرب سے صدارت لئے بغیر ہی اجلاس کا افتتاح کیاجو پروٹوکول کی خلاف ورزی تھی ۔ادھر ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے کہا کہ ان کے پاس سربراہ اجلاس کے بائیکاٹ کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔شام کی جانب سے لبنان کے بحران کے حل کیلئے عربوں کا موقف تسلیم نہ کرنا بائیکاٹ کی اہم وجہ ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, March 29, 2008
دور روزہ عرب سربراہ کانفرنس دمشق میں شروع ہو گئی
دمشق...عرب لیگ نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن عمل کیلئے عرب ممالک تکلیف دہ موقف اختیار کرسکتے ہیں۔ادھرشام کا کہنا ہے کہ لبنان کابحران ختم کرنے کیلئے ایسی کوششوں میں ساتھ دیاجائے گاجس میں قومی اتحاد کی رعایت رکھی گئی ہو۔عرب ٹی وی کے مطابق بیسویں عرب سربراہ اجلاس کے شرکاء سے دمشق میں خطاب کرتے ہوئے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل عمرو موسیٰ نے کہا کہ عرب دنیامیں باہمی عدم اعتماد ناقابل قبول حد تک پہنچ چکا ہے۔ اینا پولس کانفرنس کے بعد سے اسرائیل امن کے مواقع ضائع کررہا ہے۔ عمرو موسیٰ نے کہا کہ وہ اس سال کے وسط میں عرب وزرائے خارجہ اجلاس میں امن سے متعلق ٹھوس موقف اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں۔فلسطین میں سیاسی اختلافات کا خاتمہ ہونا چاہئے۔عرب لیگ لبنان سے متعلق اپنے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے جلداہم اقدامات کرے گی۔اس سے پہلے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے شام کے صدر بشار الاسد نے کہا کہ غزہ پٹی کامحاصرہ ختم ہونا چاہئے ، گولان کے پہاڑی علاقے کی واپسی کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ بشار الاسد نے کہا کہ وہ فلسطینی گروپوں میں مصالحت کیلئے یمن کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں ، عراق کی صورت حال بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ بے قصور افراد کے خلاف دہشت گردی قابل مذمت ہے۔ ذرائع کے مطابق شام کے صدر نے گزشتہ سربراہ اجلاس کے میزبان سعودی عرب سے صدارت لئے بغیر ہی اجلاس کا افتتاح کیاجو پروٹوکول کی خلاف ورزی تھی ۔ادھر ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے کہا کہ ان کے پاس سربراہ اجلاس کے بائیکاٹ کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔شام کی جانب سے لبنان کے بحران کے حل کیلئے عربوں کا موقف تسلیم نہ کرنا بائیکاٹ کی اہم وجہ ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment