International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, April 24, 2008
باجوڑ سے ملحقہ افغان چوکی پر حملہ ،فائر نگ کے تبادلے میں 10 جنگجو ہلاک ،فائر نگ سے ایک پاکستانی اہلکار جاں بحق
اسلام آباد . پاک افغانستان سرحدی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ افغان سرحدی حدود میں واقع افغان چیک پوسٹ پر متعدد جنگجوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10جنگجو ہلاک جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستا ن کے علاقے داؤد قلعہ میں واقع افغان چیک پوسٹ پر متعدد جنگجوں نے بدھ کی صبح حملہ کیا تاہم افغان سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں 10جنگجو ہلاک اور باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اسی دوران پاک افغان سرحدی علاقے پوارس میں واقع ایک چیک پوسٹ اس کی زد میں آگئی جس کے بعد دونوں سرحدی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی کا حوالدار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ دونوں سرحدی فورسز کے مابین فائرنگ غلط فہمی کے باعث شروع ہوئی تاہم اس موقع پر کسی قسم کی کوئی فضائی کاروائی نہیں کی گئی۔ آخری اطلاعات تک افغان افواج اور پاکستانی فورسز کے مقامی کمانڈر مسئلے کی وجوہات اور اس کے حل کے لیے مذاکرات کر رہیں ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment