تامل باغیوں نے 100 سے زائد سرکاری فوجی ہلاک اور 500 زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے
کولمبو ۔سری لنکا میں تامل باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان دس گھنٹے کی خونریز لڑائی میں ١٠٠ باغی اور ٧٦ فوجی ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں باغیوں کے ترجمان رسیاہ الینٹریان نے دعویٰ کیاہے کہ ان خونریز جھڑپوں میں تامل باغیوں نے ١٠٠ سے زائد فوجیوں کو ہلاک اور ٥٠٠ کو زخمی کر دیاہے جبکہ ٣٠ لاشیں قبضے میں لے لی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس لڑائی میں صرف ١٦ جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ الینٹریان نے الزام لگایا کہ سرکاری فوج نے ہمارے ٹھکانوں پر حملے کر کے جنگ کو ہوا دی جس کی وجہ سے یہ خونریز لڑائی چھڑ گئی ادھر فوج نے 43 فوجیوں کی ہلاکتوں اور 33 کے لا پتہ ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہاہے کہ 120 فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔ سرکاری فوج اور تامل باغیوں کے درمیان گزشتہ دو سال کے زائد عرصہ میں یہ سب سے زیادہ خونریز لڑائی اور حالیہ مہینوں میں فوج کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا اس تازہ لڑائی میں سرکاری فوج ہلکے ہتھیار ، مارٹرز اور ٹینک کا استعمال کر رہے ہیں ۔ فوجی ترجمان بریگیڈئر یودایا نانا پکارا نے بتایا کہ سرکاری فوج تامل ٹائیگرز کے زیر قبضہ علاقے میں 500 گز تک اندر گھس گئی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے تامل ٹائیگرز کی شمالی ریاست پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا تھا ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment