International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 24, 2008

ججوں کی بحالی کے حوالے سے قرارداد اور آئینی پیکج سامنے آنے پرآئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چوہدری اعتزاز حسن



ججوں کی بحالی کے حوالے سے لانگ مارچ کو مسترد نہیں کرتے ۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے دس کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی جو ملک عبدالقیوم نے غبن کر لی قانونی چارہ جوئی کریں گے
3 نومبر کے بعد کیے گئے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں امید ہے فیڈرل ہائی کورٹ ججوں کی بحالی کے حوالے سے مجوزہ قراد دار کے خلاف مولوی اقبال حیدر کی درخواست پر فیصلہ نہیں دے گی
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی سپریم کور ٹ بارایسوسی ایشن کی ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرچوہدر ی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے قرارداداورآئینی پیکج سامنے آنے پرآئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ججوں کی بحالی کے حوالے سے لانگ مارچ کو مسترد نہیں کرتے ۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے دس کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی جو ملک عبدالقیوم نے غبن کر لی۔3 نومبر کے بعد کیے گئے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں امید ہے فیڈرل ہائی کورٹ ججوں کی بحالی کے حوالے سے مجوزہ قراد دار کے خلاف مولوی اقبال حیدر کی درخواست پر فیصلہ نہیں دے گی ۔وہ اسلام آباد میں سپریم کور ٹ بارایسوسی ایشن کی ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگوکر رہے تھے ۔اعتزازاحسن نے کہا کہ آئینی پیکج سامنے آنے کے بعد وکلا ء اورججوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کالائحہ عمل ترتیب دیں گے۔چوہدری اعتزاز احسن نے لانگ مارچ کے امکان کومسترد نہیں کیا۔ججوں کی بحالی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں ممکنہ طور پر پیش کی جانے والی قراددار کو چیلنج کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چوہدری اعتزاز حسن نے کہا کہ 3 نومبر کے بعد اٹھائے گئے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں جن کی کوئی قانی یا آئینی حیثیت نہیں اس لیے وہ امید کرتے ہیں اور فیڈرل ہائی کورٹ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ مولوی اقبال حیدرکی درخواست پرفیصلہ نہیں دے گی۔ اعتزازاحسننے مزید کہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کیلئے دس کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی تھی جواٹارنی جنرل ملک قیوم نے غبن کرلی ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اٹارنی جنرل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے غورکیا جارہاہے ۔ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے سوال پرچوہدری اعتزازا حسن نے کہا کہ وہ ٹکٹ کیلئے دی گئی درخواست واپس نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا اس حوالے سے میری درخواست پارٹی کے پاس موجود ہے اورفیصلہ بھی پارٹی ہی نے کرنا ہے ۔اس سیٹ پر مجھے میاں نواز شریف کی بھی حمایت حاصل ہے اعتزاز حسن نے کہا کہ این اے پچپن سے انتخاب لڑکروہ لاہورکی سیٹ پرپیپلز پارٹی کوواپس کرنا چاہتے ہیں ۔

No comments: