International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 24, 2008

حکومت سندھ نے وفاق سے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کی سفارش کردی

لاڑکانہ۔ حکومت سندھ نے وفاق سے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کی سفارش کردی ۔صوبائی وزیرقانون نے کہاہے کہ نئے نظام نے ریاست میں ریاستیں قائم کردی ہیں ۔صوبائی وزیرقانون محمد ایاز سومرو نے لاڑکانہ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ سندھ حکومت نے وفاق کوتجویز دی ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام کوکنٹرول کرنے کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائے اور1973 ء کے دستور کے تحت سابقہ لوکل باڈیز سسٹم کوبحال کیا جائے ۔صوبائی وزیرنے کہا کہ موجودہ نظام حکومت سے ریاست کے اندرریاست قائم کرکے شخصی حکومتیں قائم کردی گئی ہیں ان حکومتوں سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ کرپشن میں اضافہ ہوگا اس لئے ضلعی وتحصیل حکومتوں پرچیک اینڈبیلنس رکھنے کیلئے بلدیاتی نظام میں تبدیلیاں لاکرصوبوں کواختیارات دئے جائیں۔

No comments: