سونے کی قیمتوں میں اضافے سے درآمدات میں 86 فیصد سے زائد کمی
اسلام آباد۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران دھاتی گروپ کی درامدات ایک ارب 93 کروڑ 47 لاکھ سے زائد سے تجاوز کر گئی ہیں۔ جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت معمولی اضافہ ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک 2 کروڑ 9 لاکھ 79 ہزار ڈالر مالیت کا 907 کلوگرام وزنی سونا 46 کروڑ 82 لاکھ 41 ہزار ڈالر مالیت کا 1.669 ملین ٹن سے زائد اندرونی لوہا اور سٹیل سکریپ 92 کروڑ 66 لاکھ 77 ہزار ڈالر مالیت کا 1.518 ملین ٹن لوہا اور سٹیل ‘ 10 کروڑ 91 لاکھ 65 ہزار ڈآلر مالیت کا ایلومینیم راوٹ اینڈ ورلڈ ‘ جبکہ 40 کروڑ 97 لاکھ 16 ہزار ڈالر مالیت کی دیگر دیہاتی مصنوعات درآمد کی گئیں ۔ ان اعداد و شمار کے مطاق سونے کی درآمدت گزشتہ سال کے اس عرصے کی نسبت 86.51 اور ایلومینیم کی درآمدات میں 18.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment