International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, April 24, 2008
ترکمانستان کی پاکستان کو 30ارب مکعب میڑ گیس فراہم کرنیکی یقین دہانی
اسلام آباد: جنوبی اور وسط ایشیائی حکام کے مابین گیس پائپ لائن منصوبے کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ اجلاس میں ترکمانستان نے پاکستان کو سالانہ 30 ارب مکعب میٹر گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اجلاس میں ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے وزراء نے شرکت کی جس میں گیس پائپ لائن منصوبے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ترکمانستان کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر مراد محمدوف نے بتایا کہ ترکمانستان کے پاس آٹھ ٹریلین کیوبک میٹر گیس موجود ہے اور مزید ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں اجلاس میں شریک چاروں ملکوں کے پٹرولیم اور گیس کے وزرائے ترکمانستان سے گیس کی فراہمی کے منصوبے کی مجوزہ لاگت اور گیس کی قیمت کے تعین سمیت دیگر تکنیکی امور پر بات چیت کی جبکہ اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے نمائندے نے منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترکمانستان کے وزیر پٹرولیم نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان میں قدرتی گیس کے 160 ٹریلین کیوبک میٹر ذخائر موجود ہیں۔ گیس لائن منصوبے سے ابتدائی طور پر پاکستان اور بھارت کو 30، 30 ملین اور افغانستان کو پانچ ملین کیوبک میٹر گیس روزانہ فراہم کی جا سکتی ہے۔ وزارتی اجلاس میں اس پائپ لائن کی افغانستان میں سکیورٹی کے ایشو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment