International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 24, 2008

امریکا سے کوئی نیا امدادی پیکیج نہیں لیں گے،اسحق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو واقتصادی امور اسحق ڈار نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ اور ارکان پارلیمنٹ کا انتہائی اہم کردار ہے۔ پاکستان اور افغانستان نے پارلیمانی آزادی کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ارکان کو عوام کی آواز ذمہ دار حکام تک پہنچانی چاہیے۔ موجودہ حکومت امریکہ سے کوئی نیا امدادی پیکج نہیں لے گی۔ بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں آئے گا اور یہ غریب دوست بجٹ ہوگا۔ ٹیکسوں کے نظام میں توازن پیدا کیا جائے گا، ججوں کی بحالی اعلان مری کے مطابق ہوگی اور تمام بڑے عہدوں پر تعیناتیوں کیلئے باقاعدہ طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ بدھ کو یہاں پاک افغان ارکان پارلیمنٹ کی پہلی مشترکہ ورکشاپ سے خطاب اور بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس جمہوری نظام کی بنیادہے۔ پارلیمنٹ کی خود مختاری عوام کی خواہشات کو بالا دست رکھ کر ہی برقرار رکھی جاسکتی ہے۔

No comments: