International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, April 24, 2008
وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے نصابی کتب سے صدر پرویز مشرف اور چوہدری پرو یز الہی کی تصاویر ہٹانے کے احکامات جاری کردئیے
چکوال ۔ وزیراعلٰی پنجاب سردار دوست محمدکھوسہ نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو سرکلر جاری کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے طلباء و طالبات کو فراہم کی جانے والی مفت کتابیں جن کے اوپر صدر مشرف اور سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی تصاویر شامل ہیں ان کو فوری طور پر کتابوں سے ہٹاد یا جائے ۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چکوال کاشف منظور نے اس ضمن میں مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جنہوںنے جمعرات کے روز مختلف سکولوں میںخود جا کر اپنی نگرانی میں مذکورہ درسی کتابوں سے تصاویر ہٹانے کا عمل شروع کردیا ہے مذکورہ تصاویروںکو ہٹا کر ان کا تمام ریکارڈ وزیراعلی سیکرٹریٹ لاہور بھیجا جائے گا۔محکمہ تعلیم ضلع چکوال کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع چکوال میں اس وقت ایسی 70 ہزار کتابیں موجود ہیںجن کے اوپر صدر مشرف اورسابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کی نمایاں تصاویر موجود ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment