International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, April 24, 2008
پرویز مشر ف عہدے کی مد ت پوری ہو نے تک صدر رہیں گے،یورپی یو نین
اسلام آباد . یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاویئر سولانا نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف پاکستان کے صدر ہیں اور عہدے کی مدت پوری ہونے تک وہ صدر رہیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ جیو نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ہاویئر سولانا نے کہا کہ وہ تہذیبوں کے تصادم پر یقین نہیں رکھتے اور توہین آمیز خاکوں اور قرآن مخالف فلم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے نجات حاصل کرلیں گے جس سے خطے میں استحکام پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذاکرات ان کے ساتھ ہو رہے ہیں جو تشدد چھوڑنے کو تیار ہیں، ان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی حرج نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ تشدد چھوڑنے کو تیار نہیں ان سے مذاکرات مشکل ہیں۔ توہین آمیز خاکوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے ان واقعات کی مذمت کی ہے لیکن ہمارے آئین میں آزادی اظہار کو تحفظ حاصل ہے، یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے لہٰذا ہم اس اصول کا تحفظ کریں گے لیکن ہم کسی کے عقیدے کی توہین کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کاہ کہ اسلام اور مغرب کے درمیان غلط فہمیاں اتنی گہری نہیں، میں تہذیبوں کے تصادم پر یقین نہیں رکھتا، لیکن دونوں طرف کی سول سوسائٹی میں مکالمہ جاری رکھنا بہتر ہوگا۔ حال ہی میں کشمیر سے متعلق یورپی یونین کی ایک رپورٹ، جس میں آزاد کشمیر سے پاکستانی فوج نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج نکالنے کا کوئی ذکر نہیں تھا، سے متعلق سوال کے جواب میں ہاویئر سولانا نے کہا کہ انہیں ایسی کسی رپورٹ کا علم نہیں، یورپی یونین نے ایسی کوئی رپورٹ نہیں بنائی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے اسے حل بھی دونوں ممالک نے کرنا ہوگا۔ ایک سوال، کہ کیا صدر پرویز اب بھی مغرب کیلئے اہم ہیں، کے جواب میں ہاویئر سولانا نے کہا کہ میرے خیال میں وہ پاکستان کے صدر ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment