International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 24, 2008

وکلاء کی تحریک کسی فرد کے مفاد کیلئے نہیں قوم کو انصاف فراہمی کیلئے ہے ‘جسٹس افتخار محمد چوہدری


لاہور ۔ معزول چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلاء کی تحریک کسی فرد کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ قوم کو انصاف فراہمی کیلئے ہے اور ایسی تحریک کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی ‘جب تک ملک میں انصاف آئین اور قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی ڈکٹیٹر شپ اور آمریت کا راستہ رک سکتا ہے نہ ہی حقیقی جمہوریت کا تصور ممکن ہے ۔ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھا کر اپنے ضمیر اور قومی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا اور اپنے اس اقدام پر فخر ہے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کمال کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو اور وکلاء کے نام اپنے پیغام میں کیا جو آج لاہور بار کے صدر منظور قادر نے وکلاء کو پڑھ کر سنایا ۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ وکلاء کی تحریک جلد رنگ لائے گی اور وہ وقت دور نہیں جب ملک میں ایک مرتبہ پھر آئین ‘ انصاف اور قانون کی حکمرانی ہو گی اور غیر آئینی اقدامات کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء نے نو مارچ سے اب تک مسلسل تحریک چلا کر جو قربانی دی ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور یہ پوری دنیا کے لئے ایک مثالی تحریک بن چکی ہے جسے تاریخ میں سنہری حرف میں لکھا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانا غیر آئینی تھا کیونکہ دو نومبرکو سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے میری سربراہی میں فرد واحد کے پی سی او کو غیر آئینی قرار دیا تھا جن ججز نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا وہ آج بھی آئینی طور پر جج ہیں اور انہیں کوئی بھی طاقت عدالتوں میں بیٹھنے سے نہیں روک سکتی ۔

No comments: