International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, April 24, 2008
بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر سخت پابند ی لگادی
اسلام آباد . عسکری رہنما بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر سخت پابندی لگا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بیت اللہ محسود کی جانب سے پمفلٹس جاری کئے گئے ہیں جن میں طالبان کو واضح طور ہدایت کی گئی ہے کہ امن عامہ کی خاطر وزیرستان ،ٹانک ، گومل ،ڈی آئی خان وغیرہ میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر سخت پابندی عائد کی جاتی ہے ،پمفلٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ جس نے بھی اس حکم کی خلاف ورزی کی اسے بھرے بازار میں الٹا لٹکا کر سزادی جائے گی،”تحریک طالبان وزیرستان“ کے نام سے جاری ہونے والے پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی عذر نہیں چلے گا کیونکہ یہ امر اٹل ہے اوراس قسم کی کارروائیوں سے گریز کیا جائے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment