International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, April 24, 2008
تبت کی علیحدگی کی حمایت نہیں کر رہا ، دلائی لامہ
واشنگٹن ۔ دلائی لامہ نے ان چینی دعوؤں کی تردید کی ہے کہ وہ تبت کی علیحدگی کی حمایت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اس کے منفرد کلچر اور روایات کے تحفظ کے لیے خود اختیاری کے خواہاں ہیں جو بیجنگ کے اقتدار کے تحت صرف کاغذ پر باقی رہ گئی ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ ہم علیحدگی کا مطالبہ نہیں کر رہے ہیں ۔ دلائی لامہ نے زور دے کر کہا کہ جو مطالبہ کیا جارہاہے وہ صرف تبت کے لیے حقیقی اور مکمل خود اختیاری ہے جو چین کے دستور میں فراہم کردہ ہے لیکن صرف کاغذ پر باقی رہ گئی ہے ۔ تبت کے جلا وطن روحانی رہنما نے ہیملٹن نیویارک میں کولگیٹ یونیورسٹی میں ایک اجتماع سے کہا کہ ہم کو در حقیقت تبت کی زبان اور ثقافت کے مکمل تحفظ کے لیے ایک انتظام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے وطن میں ہر چیز کمیونسٹ ملک میں اکثریتی قوم ان چینیوں کے زیر کنٹرول ہے۔ اس دوران سانفورڈ فیلڈ ہاوس کے باہر مظاہرین نے تبت کے لیے خود اختیاری اور تبتی بدھ عقیدہ کے ایک علمبردار ڈورجے شگڈن کی عبادت پر پابندی کے مسائل پر دلائی لامہ کے موقف کے خلاف نعرے لگائے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment