International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 5, 2008

بینک آف پنجاب کے سابق صدر سمیت 3اعلیٰ عہدیدار گر فتار ،13 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام


لاہور : بینک آف پنجاب میں 13 ارب روپے فراڈ کے انکشاف کے بعد بینک کے سابق صدر سمیت 3اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق بینک آف پنجاب کی سابق انتظامیہ کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع کے حوالے کہ گذشتہ دور حکومت میں 13 ارب روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے جس کا انٹرنل آڈٹ میں انکشاف ہوا پھر اسٹیٹ بنک کے علم میں یہ معاملہ لایا گیا تو انہوں نے نیب کی طرف کیس ریفر کردیا تھا۔ نیب کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 13 ارب روپے کا فراڈ ہوا ہے ، کم قیمت کی جائیداد پر انہوں نے بہت زیادہ قرضہ دیا اور گمنام افراد کے کاغذات پر بھی قرضے جاری کیے گئے تھے، ان کے خلاف انکوائری گذشتہ تین ماہ سے جاری تھی۔نمائندے نے مزیدنے کہا کہ آج ہمارے ذرائع نے بتایا ہے کہ بینک آف پنجاب کے سابق صدر ہمیش خان، سی او ڈی یونٹ کے رؤف عزیز جنرل منیجر اور کریڈٹ ڈویژن کے ہیڈ عزیز حمید کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے جب کہ مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

No comments: