International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 5, 2008

الیکشن کمیشن کا فیصلہ شفاف نہیں ‘پس پردہ قوتیں ضمنی انتخابات نہیں ہونے دیں گی ‘ راجہ ظفر الحق

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ عدالت میں لے کر جائے گی ۔مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے نجی ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ شفاف نہیں ہے ہمیں نہیںمعلوم کہ الیکشن دو ماہ کے لیے ملتوی کیوں کیے گئے سیاسی جماعتوںکو بھی اعتماد میں نہیںلیا گیا دریں اثناء ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ( ن ) کے راہنما ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر والا آمرانہ نظام اب بھی رائج ہے کوئی جمہوریت نہیں آئی ۔ عوام کو یہ بتایا جائے کہ ضمنی انتخابات کسی وجوہات کی بناء پر ملتوی کئے گئے ہیں وہ کون سا خوف ہے جس کی وجہ انتخابات کو لٹکایا جا رہا ہے الیکشن کمیشن کے پیچھے پس پردہ بیٹھی طاقتیں انتخابات نہیں ہونے دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن کا ایک اور بگل بجنے والا ہے اور وہ اس معاملے کو سپریم کورٹ میں اٹھائیں گے ۔
۔۔۔۔مزید تفصیل۔۔۔۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ شفاف نہیں ‘پس پردہ قوتیں ضمنی انتخابات نہیں ہونے دیں گی ‘ راجہ ظفر الحق
ضمنی الیکشن میں تاخیر کا معاملہ عدالت لے کر جائیں گے جلد ہی عام انتخابات کا بگل بجنے والا ہے ‘ سید ظفر علی شاہ
ملک میں عدم سیاسی استحکام کی وجہ سے ضمنی انتخابات کو دو ماہ کے لئے ملتوی کیا گیا ہے۔شیخ رشید احمد
ضمنی انتخابات کا التواء ثابت کر تا ہے کہ اختیارات ابھی پارلیمنٹ کو منتقل نہیں ہوئے ۔حافظ حسین احمد
اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ عدالت میں لے کر جائے گی ۔مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے نجی ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ شفاف نہیں ہے ہمیں نہیں معلوم کہ الیکشن دو ماہ کے لیے ملتوی کیوں کیے گئے سیاسی جماعتوںکو بھی اعتماد میں نہیںلیا گیا دریں اثناء ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ( ن ) کے راہنما ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر والا آمرانہ نظام اب بھی رائج ہے کوئی جمہوریت نہیں آئی ۔ عوام کو یہ بتایا جائے کہ ضمنی انتخابات کسی وجوہات کی بناء پر ملتوی کئے گئے ہیں وہ کون سا خوف ہے جس کی وجہ انتخابات کو لٹکایا جا رہا ہے الیکشن کمیشن کے پیچھے پس پردہ بیٹھی طاقتیں انتخابات نہیں ہونے دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن کا ایک اور بگل بجنے والا ہے اور وہ اس معاملے کو سپریم کورٹ میں اٹھائیں گے۔ جبکہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں صوبے اور مرکز میں موجودہ حکومتیں ہی بجٹ پیش کریں گی اگلے سو دن بہت اہم ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے ضمنی الیکشن ملتوی ہو نے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی ضمنی انتخابات کے انعقاد میں بہت وقت ہے اور یہ سو دن بہت اہم ہیں انتخابات اس لئے ملتوی کیے گئے ہیں کہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں تھا انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ اتحاد سو دن سے زیادہ نہیں چل سکے گا اور چوہے بلی کا کا کھیل شروع ہو جائے گا جو شروع ہو گیا ہے جبکہ جمعیت العلماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات ملتوی کر نے کی اصل وجہ سپریم کورٹ بار کے صدر چوہدری اعتزاز احسن کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانا ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن کے کاغذات نامزدگی جمع کر وانے سے ایوان صدر میں بھونچال آ گیا تا کہ جو شخص عدلیہ کی آزادی کے لئے سڑکوں پر موجود تھا اسے پارلیمنٹ میں نہ آنے دیا جائے انہو ںنے کہا کہ کہ اگر معاملات صحیح نہ ہوئے تو ضمنی انتخابات اس سے بھی آگے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے ملتوی ہو نے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل نہیں ہوئے بلکہ سارے کے سارے اختیارات ایوان صدر کے پاس ہیں

No comments: