International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, May 5, 2008
فخر الدین جی ابراہیم نے ججوں کی بحالی کے لئے بنائی گئی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد ۔ سپریم کوٹ کے سابق جج جسٹس (ر ) فخر الدین جی ابراہیم نے نواز شریف اور آصف علی زردای کے اس فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے معزول ججوں کی بحالی کے لئے قائمہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے جس میں معزول ججوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ موجودہ ججوں کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فخر الدین جی ابراہیم نے شہباز شریف اور وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجوہات کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آئندہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے خط میں انہوں نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ 2نومبر کے بعد کی عدلیہ کو بھی شامل کیا جائے اور ججز کی تعداد کو 17سے بڑھا کر 27کردی جائے ۔ فخر الدین جی ابراہیم نے اس سے قبل ہونے والے اجلاس میں بھی اس تجویز کی شدید الفاظ میں مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اگر یہی کچھ کرنا تھا تو پھر مجھے بلانے کی کیا ضرورت تھی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment