International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, May 5, 2008
جماعت اسلامی پاکستان نے سانحہ کراچی کی یاد میں ١٢ مئی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا
لاہور۔ جماعت اسلامی پاکستان نے 12 مئی (2007) کے سانحہ کراچی کی یاد میں 12 مئی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاہے ۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے اس سلسلے میں امرائے صوبہ و امرائے اضلاع کو ایک سرکلر کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید احمد پراچہ کی طرف سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہاگیاہے کہ یہ وہ دن ہے جب کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی آمد کے موقع پر حکومتی سرپرستی میں ایم کیو ایم نے دہشت گردی ، فسطائیت ، قتل عام اور غنڈہ گردی کی انتہا کر دی تھی ۔ کراچی کی سڑکوں پر 50 کے قریب بے گناہوں کا انتہائی بے دردی سے خون بہایا گیا تھا ۔ ان شہدا میں کئی جماعت اسلامی کے کارکن بھی شامل تھے ۔ وحشت و درندگی کے اس خونی کھیل کو جنرل پرویز مشرف نے اسلام آباد میں بھنگڑا اور گھوڑوں کے رقص کے ساتھ اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ قرار دیا تھا ۔ ایم کیو ایم کی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے مقتولین کا نہ مقدمہ درج ہوا، نہ انکوائری ہوئی نہ کسی مجرم کی گرفتاری عمل میں آئی اور ٹی وی فوٹیج میں صاف پہچانے جانے والے قاتل کھلے عام دندناتے رہے جس سے شہہ پا کر اسی فسطائی جماعت نے 9 ! اپریل 2008 ء کو ایک مرتبہ پھر درندگی کی انتہا کر دی اور 9 سے زائد وکلا اور ان کے مؤکلین کو زندہ جلا دیا گیا ۔ چنانچہ طے کیا گیا ہے کہ 12 مئی 2007 اور 9 اپریل 2008 ء کے ان ہی انتہائی المناک ، کربناک اور شرمناک واقعات کی مذمت اور بے گناہ شہدا کی یاد میں اس سال 12 مئی کو یوم سیاہ منایا جائے گا ۔ اس روز سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے ۔ پریس کلبوں اور اہم مقامات پر عوامی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور سیمینارز منعقد ہوں گے جن میں وکلا اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی دعوت دی جائے گی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment