International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 5, 2008

قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ایک بار پھر ملتوی


اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں دسری بار توسیع کردی ہے ۔ 38 خالی نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات 18 جون کے بجائے 18 اگست کو ہوں گے۔ صوبہ سرحد میں امن وامان کی مخدوش صورت حال اور قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں میں آئندہ سیشن میں بجٹ پیش کیے جانے کو انتخابات کے التواء کی وجوہات قرار دیا گیا ہے ۔د وسری بار نظر ثانی کا شیڈول جلد کیا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہوم سیکرٹری صوبہ سرحد نے رپورٹ دی ہے کہ صوبے میں انتخابات کے حوالے سے حالات موافق نہیں ہیں اس طرح آئندہ ماہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بجٹ بھی پیش ہوں گے ارکان اسمبلی بجٹ کی تیاری میں مصروف ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں الیکشن کمیشن نے دو ماہ کے لیے انتخابات موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب ضمنی انتخابات 18 جون کے بجائے 18 اگست کو ہوں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق نظر ثانی شیڈول مناسب وقت پر جاری کردیا جائے گا تاہم جو امیدوا ر کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں انہیں دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت نے انتخابات کے التواء کے لیے درخواست نہیں دی تھی ۔

No comments: