International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 5, 2008

آصف زرداری کو صدر اور وزیراعظم کے مساوی سکیورٹی و پروٹوکول دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری کو صدرمملکت اور وزیراعظم کے مساوی سکیورٹی اور پروٹوکول دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف پولیس نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات کی سرکاری گاڑیوں سے وائرلیس سیٹ اتروائے جائیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کی ہدایت پر وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری کو سرکاری پروٹوکول اور انکی سکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے جو صدر پاکستان اور وزیراعظم کے برابر ہوگی اس حوالے سے مشیر داخلہ رحمان اے ملک نے احکامات جاری کردیے ہیں۔ آصف علی زرداری کے پاس تین بلٹ پروف لینڈ کروزر گاڑیاں ذاتی ہیں جن میں جیمرز لگے ہوئے ہیں قبل ازیں پولیس کے علاوہ انکے ذاتی محافظ بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے تھے۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے وزارت داخلہ سے یہ شکایت کی ہے کہ وفاقی وزراء اور اہم شخصیات کی گاڑیوں میں لگے وائرلیس سیٹس پولیس کی مخفی منصوبہ بندی کو منظرعام پر لانے کا سبب بن رہے ہیں لہذا سرکاری گاڑیوں سے وائرلیس سیٹ اتروائے جائیں پولیس نے سرکاری گاڑیوں میں اہم شخصیات کے ہمراہ بیٹھنے والے دوسرے محکموں کے اہلکاران اور پرائیویٹ اسٹاف کو پولیس کے پلان کو منظر عام پر لانے کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جن وفاقی وزراء کے پاس سکیورٹی اسکواڈ نہیں وہ پولیس کا اسکواڈ اپنے ہمراہ رکھ لیں تاکہ پولیس کی گاڑی میں لگی وائرلیس کے ذریعے پیغامات دے سکیں۔

No comments: