International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 5, 2008

آصف علی زرداری کی الیکشن کمیشن کی طرف سے ضمنی انتخابات کو دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی مذمت

اسلام آباد۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر 18 جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو الیکشن کمیشن کی طرف سے دو ماہ کے لیے ملتوی کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ سوموار کو آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے صلاح و مشورہ بھی کریں گے۔ سینیٹر آصف علی زرداری نے مطالبہ کیا اس التواء کی حقیقی وجوہات سے آگاہ کیا جائے کیونکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بتائی گئی وجوہات میں کوئی وزن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نشست کے خالی ہو جانے کے ٦٠ دن کے اندرضمنی انتخابات کروانا آئین کے آرٹیکل 224(4) کے تحت ضروری ہیں۔ اس سے قبل یہ ضمنی انتخابات ٣جون کو ہونے تھے جنہیں بعد میں ١٨جون تک ملتوی کر دیا گیا تھا اور اب یہ انتخابات اگست کے مہینہ میں کروانے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ آئین کے منافی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ٣ جون اور ١٨ جون کو بھی پارٹی کے امیدوار ان ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سامنے لانے کے لئے تیار تھی اور اس سلسلے میں پارٹی نے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں بھی مانگ لی تھیں اور انتخابات لڑنے کے لئے سارے ضروری اقدامات کر لئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ایک علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے تو اس بات کا کوئی جواز نہیں کہ ملک بھر میں انتخابات ملتوی کر دئیے جائیں

No comments: