رملہ ۔ امریکی وزیر خارجہ کو نڈولیزرائس نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک اسرائیل فلسطین امن معاہدے کا حصول ممکن ہے مگر اسرائیلی حکومت کومغربی کنارے پر رہنے والے فلسطینیوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کچھ مزید کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ رائس نے یہ بات آج فلسیطنی صدر محمود عباس کیساتھ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں مذاکرات کے بعد کہی۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرت اور وزیر خارجہ ایہود بارک کے ساتھ الگ الگ مذاکرات میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی ناکہ بندی کو ختم کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ رائس نے کہا کہ اسرائیل علامتی طورپر رکاوٹیں ہٹانے کی بجائے واضح انداز میں ناکہ بندی ختم کرے تاکہ مغربی کنارے پر رہنے والے فلسطینیوں کی زندگیوں میں بہتری آسکے جن کی نقل و حرکت اسرائیلی پڑتالی چوکیوں کے نظام کی وجہ سے محدود ہوکررہ گئی ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, May 5, 2008
اس سال کے آخر تک اسرائیل فلسطین امن معاہدہ ممکن ہے ‘کونڈولیزرائس
رملہ ۔ امریکی وزیر خارجہ کو نڈولیزرائس نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک اسرائیل فلسطین امن معاہدے کا حصول ممکن ہے مگر اسرائیلی حکومت کومغربی کنارے پر رہنے والے فلسطینیوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کچھ مزید کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ رائس نے یہ بات آج فلسیطنی صدر محمود عباس کیساتھ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں مذاکرات کے بعد کہی۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرت اور وزیر خارجہ ایہود بارک کے ساتھ الگ الگ مذاکرات میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی ناکہ بندی کو ختم کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ رائس نے کہا کہ اسرائیل علامتی طورپر رکاوٹیں ہٹانے کی بجائے واضح انداز میں ناکہ بندی ختم کرے تاکہ مغربی کنارے پر رہنے والے فلسطینیوں کی زندگیوں میں بہتری آسکے جن کی نقل و حرکت اسرائیلی پڑتالی چوکیوں کے نظام کی وجہ سے محدود ہوکررہ گئی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment