International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 5, 2008

جلوزئی کیمپ سے 35 ہزار افغان مہاجرین مختلف علاقوں کو فرار ہوگئے

پشاور: صوبہ سرحد کے سب سے بڑے افغان مہاجر کیمپ جلوزئی سے 2808 گھروں کو مسمار کر کے 5755 خاندان چار مئی تک افغان سرحد پارکر کے وطن واپس چلے گئے ۔ افغان کمشنریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 17 ہزار خاندان جو ایک لاکھ پچیس ہزار رجسٹرڈ نفوس پر مشتمل تھے جن میں تنتیس ہزار دو سو افراد افغانستان جا چکے ہیں جبکہ ایک ہزار غیر رجسٹرڈ خاندان سرحد پارکر گئے ہیں اور تقریباً چھ ہزار خاندان جلو زئی کیمپ میں موجود ہیں جو پندرہ مئی تک کیمپ خالی کردیں گے افغان کمشنریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً چار ہزار خاندان جو کہ پنتیس ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہیں کیمپس سے ملک کے مختلف اضلاع میں جا چکے ہیں جو کہ حیران کن بات ہے کیونکہ ایف سی، پولیس اور مختلف ناکابندیوں کے باوجود یہ لوگ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے افغان مہاجرین کے نمائندے کا کہنا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں بلکہ یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ وفاقی حکومت کے محکمہ صفران نے ایک سمری وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بھجوادی ہے جس کی منظوری کے بعد نہ تو افغانستان جانے والے افغان مہاجرین دوبارہ واپس پاکستان آسکیں گے اور کراچی، ملتان، لاہور، پشاور ، اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں بسنے والے غیر رجسٹرڈ اور رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو یہ ملک چھوڑنا ہوگا۔

No comments: