International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, May 5, 2008
عدلیہ کی آزادی اور چیف جسٹس سمیت ججز کی بحالی کیلئے ١٤ مئی کو اے پی ڈی ایم کے اہم اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ لیاقت بلوچ
اٹک ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز کی بحالی کے لیے دوسری مرتبہ دی جانے والی ڈیڈ لائن کا گزرنے پر 14 مئی کو اے پی ڈی ایم کے اہم اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کو کسی صور ت تسلیم نہیں کریں گے اسلام آباد میں شہید کیے جانے والے سینئر صحافی محمد اسماعیل خان کے قتل کی از سر نو تحقیقات کرا کر قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک پریس کلب رجسٹر کے منصب ہال میں میٹ دی پریس کانفرنس سے خطاب اور قبل ازیں ڈسٹر کٹ بار ا یسوسی ایشن اٹک کے وکلاء سے خطاب کے دوران کیا۔ منصب ہال میں چیئرمین ا ٹک پریس کلب ندیم رضا خان ‘ محمد اکبر یوسف زئی ‘ سید قمر الدین‘ ڈسٹرکٹ بار اٹک روم میں صدر بار رانا افسر علی خان ‘جنرل سیکرٹری ملک اسرار نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر صحافیوں اور وکلاء کی کثیر تعداد کے علاوہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری نذیر احمد جنجوعہ ‘۱میر ضلع ناصر اقبال خان ‘ برکت علی خان ‘ اقبال خان ‘ سردار امجد علی خان اور سید ثناء اللہ بخاری بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے کوئٹہ میں اختر مینگل کی رہائی کے حکم پر چار روز گزر جانے کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے سے حکمران اتحاد نوشتہ دیوار پڑھ لے ۔ لال مسجد ‘ جامعہ حفصہ کے خونی آپریشن جس میں سینکڑوں معصوم بچے اور بچیوں کے قتل عام کا ذمہ دار صرف ایک شخص صدر پرویز مشرف ہے جنہوں نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کے اشار ے پر خونی آپریشن کا کھیل کھیلنے کا مذموم ارادہ کرلیا تھا یہ سلسلہ قبائلی علاقوں میں آج بھی جاری وساری ہے گزشتہ سال کراچی میں چیف جسٹس کی آمد پر بارہ مئی کو ایم کیو ایم کی جانب سے کھیلی جانے والی خون کی ہولی اور نو اپریل کو وکلاء کو زندہ جلانے کے خلاف بارہ مئی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا صحافیوں نے آزادی صحافت کی جنگ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے زخمی ‘ اغواء ‘ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرکے حاصل کی ہے ۔ ڈکٹیٹر کا یہ اعلان کہ اس نے میڈیا کو آزادی دی ‘ حقائق اور تاریخ کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش ہے میڈیا کی آزادی کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں پاکستانی قوم کا پہلا المیہ ہے کہ سیاست میں ایسا کلب قائم ہے جو قیام پاکستان سے لے کر آج تک وفاداریاں تبدیل کرنے اور اقتدار میں آنے والے ہر شخص کے لیے قالین بچھانا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے کہ موجودہ عام انتخابات میں ایشو کی بنیاد پر اور ڈکٹیٹر کی پالیسیوں کے خلاف اپنا ووٹ استعمال کرکے سابق حکمران جماعت کو شکست فاش سے دو چار کیا حکمران اتحاد کو ملنے والے مینڈیٹ کا ججز کی بحالی بھی شامل ہے ملک کے سولہ کروڑ عوام عدلیہ ‘ آئین ‘ قانون کی حکمرانی ‘ اور ججز کی بحالی چاہتے ہیں اور ایک لمحے کے لیے یہ برداشت نہیں کریں گے کہ جنرل (ر) مشرف اقتدار میں موجود رہے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اے پی ڈی ایم اور اس میںشامل جماعتیں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ان کے ساتھی ججز کو بحال کرکے ہی دم لے گی ۔ جب بھی کوئی منزل قریب ہوتی ہے تو اندھیرے کے پجاری سازشیں عروج پر لے جاتے ہیں۔ آرمی ہاؤس میں چیف جسٹس نے پانچ بار ور دی جرنیلوں کے سامنے اپنے منصب سے علیحدگی اور اس کے عوض دیگر مراعات لینے سے انکار کرکے اپنے آپ کو پاکستانی قوم کا ہیرو ثابت کردیا عام انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ فوج کا کردار ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کرکے 1973 ء کا آئین اصل شکل میں بحال کیا تھا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وکلاء کی شاندار تحریک اپنی منزل کے قریب پہنچ چکی ہے لیکن وقت کے بھیڑئیے اپنی مذموم چالوں کے ذریعے اسے دور کرنے میں لگے ہوئے ہیں یہ وقت بیدار رہنے کا ہے جماعت اسلامی سیاسی کارکنان ‘ سول سوسائٹی اور سولہ کروڑ عوام وکلاء کی تحریک کی پشتیبان ہیں اس تحریک کو اپنی منزل تک پہنچا کر دم لیںگے اس سوال کے جواب پر کہ حکومت نے 2 ماہ کے لیے ضمنی الیکشن ملتوی کردئیے ہیں کو غیر آئینی اقدام قرار دیا ہے اور اسے حکمران اتحاد کے اندرونی چپقلش کوظاہر کرتی ہے اس میں اگرا یوان صدر کے ملوث ہونے کی بات حکومت کو کمزور ظاہر کرتی ہے ۔ اس میں صدر کا کوئی رول نہیں صرف حکومت کا کام ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر ضمنی الیکشن کرائے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment