International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, May 5, 2008
معزول ججوں کی بحالی پر غور کیلئے کمیٹی کا اجلاس آج پھرہو گا
اسلام آباد : اعلیٰ عدلیہ کے معزول ججوں کی بحالی کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کی شام دوبارہ ہو گا جس کی صدارت وفاقی وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے کمیٹی کے اراکین چوہدری نثار علی خان، میاں شہباز شریف، خواجہ آصف، رحمن ملک، قانونی ماہرین چوہدری اعتزاز احسن، خواجہ حارث، حفیظ پیرزادہ، رضا ربانی اور فخر الدین جی ابراہیم شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ کمیٹی میں مزید توسیع کی جائے گی اور پنجاب و بلوچستان سے اراکین شامل کئے جائیں گے۔ یہ کمیٹی دبئی میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے درمیان مذاکرات میں تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہفتہ کو ہوا جس میں معزول ججوں کی بحالی کے طریقہ کار قومی اسمبلی میں قرارداد اور اعلان مری سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment