International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 5, 2008

اتحادی جماعتوں اور عوامی شکایت کے ازالے کیلئے زرداری نے خصوصی سیل قائم کر دیا


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اتحادی جماعتوں کی شکایات دور کرنے اور پیپلز پارٹی کے وزراء، مشیروں اور رہنماؤں کے بارے میں عوامی شکایات حاصل کرنے کے لیے زرداری ہاؤس اسلام آباد، بلاول ہاؤس لاہور اور بلاول ہاؤس کراچی میں خصوصی سیل قائم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیل میں شامل افراد کے نام خفیہ رکھے گئے ہیں یہ افراد پیپلز پارٹی کے وزراء، مشیروں اور رہنماؤں کی کارکردگی اور ان کے بارے میں لوگوں کی شکایات اکٹھی کرکے پارٹی کے شریک چیئرمین آٰصف زرداری تک پہنچائیں گے جبکہ وزیراعظم سیکرٹریٹ اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھی یہ شکایات بھیجی جائیں گی تاکہ عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے، یہ سیل وزراء اور مشیروں کی کارکردگی کا ریکارڈ بھی مرتب کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جس وزیر، مشیر اور پارٹی رہنما کے بارے میں زیادہ شکایات ہوئیں یا جس وزیر ومشیر کی کاردگی بہتر نہیں ہوئی اسے تبدیل کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق یہ سیل پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعتوں کو جو شکایات ہوں انہیں مرتب کرکے پارٹی قیادت تک پہنچائے گا تاکہ اتحادیوں کی شکایات کو ابتدائی مراحل پر ہی حل کردیا جائے۔

No comments: