International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, May 5, 2008
شعیب اختر پر پابندی ایک ماہ کے لیے معطل،آج بھارت روانہ ہوں گے
لاہور : اپیلٹ ٹریبیونل نے شعیب اختر کی سزا ایک ماہ کیلئے معطل کر دی ہے ،اس سے قبل شعیب اختر پر پی سی بی نے پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی ۔آئی پی ایل کے کمشنر للت مودی نے کہا ہے شعیب اختر پاکستان کیلئے کھیل سکتے ہیں تو وہ آئی پی ایل بھی کھیل سکتے ہیں جس کے بعد شعیب اختر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے آج بھارت روانہ ہوں گے۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ سزا کی معطلی پر خوش ہیں تاہم اصل مقصد پانچ سالہ پابندی کا خاتمہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی پانچ سالہ پاپندی پر حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست پر اپیلیٹ ٹربیونل کی سماعت اتوار کے روز ہوئی، جس میں پانچ سالہ پابندی کو آئندہ سماعت تک معطل کردیاگیا ہے۔ ٹریبونل کے فیصلے کے بعد شعیب اختر آئی پی ایل میں شرکت کرسکیں گے۔اپیلٹ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ر) آفتاب فرخ نے یہاں کرکٹ اکیڈمی میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر پر پابندی کی سزا ایک ماہ کیلئے معطل کی گئی ہے اور اپیلیٹ کمیٹی کا اجلاس 4جون کو ہوگا ۔گذشتہ روز شعیب اختر نے اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین سابق جسٹس آفتاب فرخ کے رو برو پیش ہوکر استدعا کی تھی کہ ڈسپلنری کمیٹی اور اپیلٹ ٹریبونل کی سزا کو معطل کیاجائے کیونکہ آئی پی ایل کی انتظامیہ انہیں پابندی کے خاتمے تک کھلانے پر رضامند نہیں ہے جس سے انہیں بھاری مالی نقصان ہورہا ہے ۔ ادھر آئی پی ایل کے کمشنر للت مودی نے کہا ہے شعیب اختر پاکستان کیلئے کھیل سکتے ہیں تو وہ آئی پی ایل بھی کھیل سکتے ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سزا کی معطلی پر خوش ہوں تاہم اصل مقصد پانچ سالہ پابندی کا خاتمہ ہے ۔دریں اثناء شعیب اختر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے آج بھارت روانہ ہوں گے۔بھارت روانگی کا فیصلہ انہوں نے اپیلٹ ٹربیونل کے ایک ماہ کیلئے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کے بعد کیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment