International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, May 5, 2008
وزارت خارجہ کے 5سینئر افسران کی ترقی
اسلام آباد : وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزارت خارجہ کے پی بی ایس گریڈ 22سے تعلق رکھنے والے 5سینئر افسران کو ترقی دے دی۔ان میں وزارت خارجہ کے خصوصی سیکریٹری سید معیز بخاری،چیک ریپبلک میں پاکستانی سفیر اطہر محمود،ہیڈا کورٹرز میں یو این افیئرزکے ایڈیشنل سیکریٹری خالد عزیز خان بابر، جرمنی میں پاکستانی سفیر شاہد اے کمال اور ڈنمارک میں تعینات پاکستانی سفیر محترمہ فوزیہ عباس شامل ہیں۔وفاقی حکومت میں موجودہ قابل اعتبار ذرائع نےبتایا کہ ترقی حاصل کرنے والے یہ افسران مزید احکامات موصول ہونے تک مذکورہ عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔معیز بخاری کی اہلیہ محترمہ شیریں بخاری جو کہ دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن پی بی ایس گریڈ 21کی افسر ہیں اورمحترمہ فوزیہ عباس کے شوہر آسٹریامیں تعینات سفیر شہباز احمد بھی اپنی ترقی کے انتظار میں ہیں۔شہباز احمد تخفیف اسلحہ کے ماہر ہیں اور موجودہ طورپرپی بی ایس گریڈ 21کے افسر کے طور پر کام کررہے ہیں۔وہ آسٹریا کے دارالخلافہ ویانا میں موجود متعدد بین الاقوامی تنظیموں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں ۔شاہد اے کمال سابق سیکریٹری برائے خارجہ امور ،قابل سفارتکار اور سوئیڈن میں سابق پاکستانی سفیر اکرم ذکی کے قریبی عزیزہیں۔شاہد کمال نے سوئیڈن کی حکومت کے اشتراک سے پاکستان کے مختلف حصوں میں ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس کے قیام کے حوالے سے کئی پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔شاہد کمال سفیر بننے سے قبل وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے امریکا تھے۔اطہر محمود نے بھی اٹلی کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں اور چیک ریپبلک کے سفیر بن کر پراگ جانے سے قبل وہ ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپی امور تھے۔محترمہ فوزیہ عباس ،محترمہ فوزیہ نوشین کے بعد پی بی ایس گریڈ 22حاصل کرنے والی دوسری خاتون ہیں،واضح رہے کہ محترمہ فوزیہ نوشین صاحبہ فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کررہی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ محترمہ فوزیہ عباس سابق گورنر سرحد محمد عباس خان کی صاحبزادی ہیں اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر رہ چکی ہیں۔قابل اعتبار ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں آئندہ چند روز میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں اور اس سلسلے میں نئے سفیر اور ہائی کمشنر بھی تبدیل کئے جائیں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment