International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, May 5, 2008
معزول ججوں کو صدارتی حکم کے ذریعے بحال کرانے پر غور
لاہور: معزول ججوں کو صدارتی حکم کے ذریعہ بحال کرانے کے پہلو پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کے آئینی ماہرین ججوں کی بحالی کے جن مختلف آپشنز پر غورکر رہے ہیں ان میں ایک یہ بھی ہے کہ قرارداد اور ایگزیکٹو کے بجائے صدر سے کہاجائے کہ وہ ججوں کی بحالی کا صدارتی حکم نامہ جاری کریں۔ اٹارنی جنرل سمیت متعدد آئینی ماہرین نے حکومت کو رائے دی ہے کہ قرارداد اور ایگزیکٹو آرڈر ججوں کی بحالی کیلئے ناکافی اقدامات ہیں اور اس ضمن میں اس اقدام کی آئینی ضروریات صرف آئینی ترمیم یا صدارتی حکم نامہ سے پوری کی جا سکتی ہیں۔ صدر صدارتی حکم نامہ پر راضی ہو جائیں تو اس کے نتیجہ میں صدر کو بھی حکومت کی طرف سے ریلیف مل سکتا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment