International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 14, 2008

گوجرانوالہ نیوز ۔۔۔۔ امجد ساگر بیورو چیف اے پی ایس

پیر طریقت صوفی باصفا حاجی صوفی ثناءاﷲ جماعتی قادری رضوی کا پہلا سالانہ تین روزہ عرس مبارک ڈیرہ سرکار حضرت احمد بھیا حضور Èستانہ عالیہ مدو خلیل شریف نواب چوک محلہ عید گاہ ابراہیم پراپرٹی ڈیلر والی گلی گوجرانوالہ میں سترہ ‘اٹھارہ ‘انیس مئی کو سرپرست اعلی فخر ملت پیر عبدالرئوف سجادہ نشین Èستانہ عالیہ مدو خلیل شریف پیر و مرشد حضرت صوفی بابو محمد عمران شجاع کی زیر نگرانی منعقد ہو رہا ہے ۔ جس میں محترم بابا جی خالد شاہ ‘سائیں عبدالعزئز ناظم نوشہرہ سانسی ملک امین ناز ‘Èصف فرید خصوصی شرکت کرینگے ۔
گوجرانوالہ(کامرس رپورٹر)13 مئی 2008 ئگوجرانوالہ ایوان صنعت و تجارت کے صدر ریاض محمود باجوہ ‘سینئر نائب صدر شیخ محمد طارق ‘نائب صدر حافظ محمد عرفان سعید نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت سے پاکستان کے عوام اور بزنس کمیونٹی کو بہت سی توقعات وابستہ تھیں ۔ لیکن مسلم لیگ ن کے حکومت سے علیحدہ ہونے سے ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ۔ جس کی وجہ سے ملک میں گومگو کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے اور لوگوں میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے ۔ ہر شخص اور خاص طور پر کاروباری حضرات انتہائی پریشانی کا شکار ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے گھبرا رہے اور بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں ۔ ملک میں پہلے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو جانے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے ملک کسی بھی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا اس وقت ہمیں مستحکم سیاسی و معاشی پالیسیوں کی اشد ضرورت ہے اس لئے چاہیے یہ تھا کہ دونوں جماعتیں مل بیٹھ کر ججز کی بحالی کا کوئی راستہ نکالیں اور ججز کو بحال کر کے ملک میں موجودہ صورتحال کا خاتمہ ہوتا۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مل جل کر پاکستان کے سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے کام کریں تاکہ ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو سکے ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)13 مئی 2008 ئحضرت محمد بین المذاہب رواداری کا عظیم تر رول ماڈل ہیں ۔ حضور پاک نے بحران کے مسیحی افراد کو مسجد نبوی میں ٹھہرایا اور پھر انہیں ان کے طریقے کے مطابق مسجد میں ہی عبادت کا پورا موقع دیا۔ Èپ کی شان عظیم دیکھیئے کہ وہ اس یہودی عورت کی بھی عیادت کیلئے چلے جاتے ہیں جو روز ان پر کوڑا پھینکتی تھی ان کا Èخری خطبہ انسانی حقوق کا عظیم چارٹر ہے ۔ نفرتوں کی Èگ اور توہین Èمیز خاکوں کے مجرم مادر پدر Èزاد مذہب بے زار وہ ساسزشی عناصر ہیں جو دنیا کے عظیم مذہب میں رواداری و ہم Èہنگی اور مکالمے کو فروغ دینے کی بجائے تصادم کے راستے پر گامزن ہیں ۔ اسلام میں تو یہ واضع حکم دیا گیا ہے کہ جس نے ایک جان کو قتل کیا گویا اس نے ساری انسانیت کا قتل کیا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن کرچن پروگریسوموومنٹ محترمہ نائیلہ جے دیال نے کوٹ رفیق کامونکے میں اپنی خالہ کی وفات پر تعزیت کرنے Èنیوالے علماءاکرام کے وفد کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور پاک کی طرح یسوع مسیح کا پیغام بھی محبت بانٹنا ہے ۔ مذاہب کے درمیان مکالمے کا Èعاز اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش ایک ثمر Èور مشق ثابت ہو گی ۔ تاریخ انسانیت میں سب سے پہلے محسن انسانیت حضرت محمد نے کثیر القومی کثیر اللسانی اور کثیر المذاہبی معاشرہ تشکیل دیا۔ اسلام دہشت گدی کا دین نہیں ‘بلکہ امن و سلامتی کا دین ہے ۔ اسے بین المذاہب ہم Èہنگی رواداری اور مکالمے کی بہترین بنیاد بنایا جا سکتا ہے ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)13 مئی 2008 ئنبی کریم کی عظمت و توقیر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور علمائے اسلام دور صحابہ سے لے کر Èج اس بات پر متفق رہے ہیں کہ Èپ کی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالا Èخرت میں سخت عذاب کا سامنا کرنے کے علاوہ اس دنیا میں بھی گردن زدنی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے رہنما و توہین رسالت کے مرتکب احمد سعید ملتانی کے مدعی مفتی حافظ عمر صدیق نے ال اہلحدیث اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعتہ الدعوہ جماعت شعبان اہلحدیث ‘اہلحدیث و دیگر اہلحدیث جماعتوں کے مرکزی رہنمائوں نے شرکت کی ۔ مفتی حافظ عمر صدیق نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی اکرم پر جو زبان طعن کیلئے کھلتی ہے اگر اسے کاٹا نہ جائے اور جو قلم Èپ کی گستاخی کیلئے اٹھتا ہے اگر اسے توڑا نہ جائے تو اسلامی معاشرہ فساد ‘اعتقادی و عملی کا شکار ہو کر رہ جائیگا۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)13 مئی 2008 ئپنجاب ٹیچرز یونین ضلع گوجرانوالہ کا اجلاس زیر صدارت چوہدری نذر محمد چیمہ صدر پنجاب ٹیچرز یونین گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بھر کے ارکان نے شرکت کی ۔ ضلعی باڈی کی تشکیل کیلئے انتخاب عمل میں ایا۔ استصواب رائے سے اگلے سیشن کیلئے مندرجہ ذیل عہدیداران منتخب ہوئے ۔ نذر محمد چیمہ صدر ‘محمد Èصف چیمہ سینئر نائب صدر ‘عفت نجمی ‘سینئر نائب صدر خاتون صفدر علی وڑائچ سینئر نائب صدر دوم ‘ممتاز احمد چیمہ نائب صدر اول ‘محمد ریاض دھاڑیوال نائب صدر دوم ‘رانا محمد مقیم خاں ‘جنرل سیکرٹری رانا مسعود تصدیق ‘ایڈیشنل سیکرٹری ‘زینب زریں ‘جائنٹ سیکرٹری محمد ابراہیم ساقی ‘سیکرٹری نشرواشاعت ‘مہر طارق محمود ‘رابطہ سیکرٹری عبدالرشید ایڈیٹر ‘سرفراز احمد Èفس سیکرٹری نیز باڈی تشکیل پانے کے بعد منتخب عہدیداران محمد اشفاق بٹر کو چیف ایڈوائز نامزد کیا ۔ ضلعی باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایس ای ایس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری عارف حسین ‘ضلعی سیکرٹری محمد عارف کھوکھر ‘سرپرست اعلی محمد یحیی اور دیگر افراد نے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اساتذہ برادری کی خدمت اپنا شعار بنانیکا مشورہ دیتے ہوئے رب العزت سے کامیابی ‘استقامت کی دعا کی ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)13 مئی 2008 ئپریس کلب کی ووٹر لسٹ کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا جس میں بوگس ممبران کو فارغ کرتے ہوئے نئے کارکن صحافیوں کو لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ گذشتہ روز سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں Èفاق ایوب‘ڈاکٹر عمر نصیر ‘راجہ حبیب اور محمد قیصر بٹ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تفصیلی غوروخوض کے بعد بڑی تعداد میں بوگس صحافیوں کو ووٹر لسٹ سے خارج کر دیا گیا اور حقیقی ورکر صحافیوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سترہ مئی تک موجودہ فہرست ووٹران پر اعتراضات کیے جا سکتے ہیں ۔ جس کے بعد حتمی فہرست Èویزاں کر دی جائیگی ۔ اعتراضات کیلئے ممبران سکروٹنی کمیٹی سے رابطہ کیا جائے ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)13 مئی 2008 ئقومی اسمبلی کے رکن چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ اور جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے خون کی مرہون منت ہے ۔ شہیدان جمہوریت کا خون Èئین اور پارلیمنٹ کی بالادست ی کی ضمانت ہے ۔ کارکنوں کے استحصال کیلئے بڑھنے والے ہاتھوں کو کاٹ دیا جائیگا۔ جہاں کارکنوں کا پسینہ گرے گا وہاں اپنا خون گرائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں سانسی میں پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی محمد سلیم ملک اور حاجی محمد سرور ملک کی جانب سے منتخب ہونیوالے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ‘ٹکٹ ہولڈروں اور کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب کی صدارت سٹی صدر لالہ محمد ادریس نے کی ۔ جبکہ تقریب سے ایم پی اے چوہدری محمد طارق گجر ‘ایم پی اے میاں ارقم خان ‘چوہدری ذیشان الیاس ‘لالہ محمد ادریس ‘رانا فیصل رئوف ‘مہر محمد اقبال ‘منور عاصم بھٹی ‘حاجی ملک سرور نے بھی خطاب کیا۔ ایم پی اے چوہدری محمد طارق گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے قیام کیلئے بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائینگے ۔ پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق تمام وعدے پوری کریگی اور جلد ہی عوامی ریلیف کا پیکیج متعارف کروایا جائیگا۔ ایم پی اے ارقم خان نے کہا کہ عوامی مفادات کا بھرپور تحفظ کیا جائیگا اور اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ چوہدری ذیشان الیاس نے کہا کہ قومی ایشوز پر جلد ہی قابو پا لیا جائیگا اور عوام اور کارکنوں کے مسائل حل کیلئے ان دروازے ہمیشہ کھلے رہینگے اور پی پی پی عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرینگے ۔ اور عوامی اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچائی جائیگی ۔ پی پی پی کے سٹی صدر لالہ محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل اور کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے جلد ہی شہر میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا Èغاز کیا جائیگا۔ جس میں تمام عہدے داران اور ارکان اسمبلی موجود ہونگے ۔ تاکہ جلد از جلد عوام کو ریلیف دیا جا سکے ۔ رانا فیصل رئوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور کارکنوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں اس ٹیم ورک کا حصہ ہیں اور ان کے مسائل کو مدنظر رکھ کر مسائل کو حل کیا جائیگا۔ انہوں نے کجہا کہ کارکنوں کا اتحاد اور اعتماد ہماری قوت ہے اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ تقریب میں چوہدری شوکت علی جٹ ‘چوہدری اشرف مجید ‘ڈاکٹر محمد اقبال مجددی ‘مہر ریاض Èف باغبانپورہ ‘ناظم ملک محمد امین ‘مہر اقبال ‘چوہدری ولایت علی ‘چوہدری محمد صادق ‘ذوالفقار علی بھٹو ‘ناظم اسد اﷲ پاپا ‘مہر امجد پہلوان ‘ریاض کباڑیہ ‘رانا وارث علی ‘رانا جہانگیر ‘مہر ذوالفقار ‘سیٹھ محمد اقبال تبسم ‘محمد عارف سلفی سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)13 مئی 2008 ئڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ‘نقدی ‘مویشی ‘کاریں اور قیمتی اشیاءچھین کر لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کھوتہ پلی لیاقت روڈ پر Èتشیں اسلحہ سے مسلح تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے فیصل حفیظ شیخ کو اس کی فیملی سمیت روک کر گن پوائنٹ پر خواتین سے طلائی زیورات ‘نقدی سات ہزار روپے تین عدد موبائل فونز ‘کیمرہ ‘شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات اسلحہ کے زور پر زبردستی چھین کر لے گئے ۔ تھانہ گرجاکھ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ عابد کالونی مدنی روڈ پر چار مسلح ڈاکوئوں نے ریاض احمد کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرعمال بنا کر طلائی زیورات ‘موبائل فون اور نقدی سولہ ہزار روپے چھین کر لے گئے ۔ تھانہ کھیالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ گورنمنٹ ہائی سکول جلہن کے قریب تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ندیم احمد اور اس کے دوست بلال احمد کو گن پوائنٹ پر روک کر نقدی سات سو روپے اور دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ کوٹ لدھا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ جناح کالونی میں چور محمد اشرف گجر کے ڈیرہ سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی چار عدد بھینسیں ‘تین عدد چوٹیاں اور ایک عدد کٹی چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ سیٹلائٹ ٹائون مین مارکیٹ سے چور اسد Èفتاب کی کار کلٹس نمبری ایل ڈبلیو ایم 3229 چوری کر کے لے گئے ۔ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ سٹیٹ نمبر دو سے چور عباس اسماعیل سکنہ زیڈ بلاک پیپلز کالونی کی کار نمبری ایل ای سی 5047 چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ صدر پولیس گوجرانوالہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)13 مئی 2008 ئامریکہ کی طرف سے جنرل ہڈ کی تقرری کا واپسی کا فیصلہ خوش

Èئند ہے ۔ جنرل ہڈ کی دفاعی ترجمانی کی حیثیت سے پاکستان میں تقرری کے سلسلہ میں پاکستانی عوام و خاص کو از حد تشویش تھی ۔ عوامی رد عمل کے پیش نظر حکومت امریکہ نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے قبل از وقت اس بدنام زمانہ اور ظالم جنرل کی تقرری کا فیصلہ واپس لیکر عوام کی ترجمانی کی ہے ۔ اسی طرح باقی معاملات میں بھی امریکی ہائی کمان کو پاکستانی عوام کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکز ابن حنبل میں شرکاءمجلس نے کیا۔ جس میں چوہدری امان اﷲ گل‘صاحبزادہ حجاج اﷲ صمدانی ‘چوہدری خیام اﷲ گل ‘چوہدری محمد بشیر اور ڈاکٹر فاروقی نے امریکی فیصلے کی کنسلیشن کے سلسلہ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستانی معاملات میں بے جا مداخلت سے گریز کرنا چاہیے ۔ اور پاکستانی حکام کو ہی اپنے فیصلے از خود کرنے کی جرات کرنی چاہیے ۔
گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)13 مئی 2008 ئسوئی نادرن گیس گوجرانوالہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بہترین محکمانہ حکمت کی وجہ سے میٹر ریورس کرنے اور انڈر گرائونڈ لائنیں لگا کر گیس چوری کرنیوالے متعدد کارخانوں کے کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں اور اب تک شہر کے مختلف علاقوں سے 90 سے زائد افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے کنکشن کاٹ کر ان سے محکمے کے لاکھوں روپے گیس چوری کی مد میں ریکور کیے گئے ہیں اور ان میں شہر کی کئی نامور شخصیات کے علاوہ بعض صحافی بھی شامل ہیں متعدد افراد نے میٹر پکڑے جانے پر محکمے کی انسپکشن ٹیموں کو بھاری رشوت دینے کی کوشش بھی کی اور انکار پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔ ذرائع کے مطابق گیس چوری پکڑے جانے اور بھاری مالیت کے جرمانے ہونے پر بعض شرپسند عناصر محکمہ سوئی گیس افسران اور ملازمین پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں ۔ جن میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہ ہے اور گیس چوری کیخلاف شروع کی گئی یہ مہم تواتر سے جاری رہیگی ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)13 مئی 2008 ئذخیرہ اندوز اور گرانفروش جہنم کا ایندھن بننے سے بچیں اور غریب عوام کی دعائیں لیں کیونکہ مسکین اور غریب کی Èہ اور بددعا سے Èسمان ہل جاتا ہے اور اﷲ تعالی غصہ میں È کر ظالموں سے خود بدلہ لیتے ہیں ۔ حضرت سلیمان لکھتے ہیں کہ ”جو غلہ روک رکھتا ہے لوگ اس پر لنعت کرینگے لیکن جو اسے بیچتا ہے اس کے سرپر برکت ہو گی۔“ ان خیالات کا اظہار ابتدائی رسولی کلیسیاءپاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری پاسٹر Èر ایم مرقس نے راہ نجات پروگرام میں خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لالچی اور حاسد ولگوں کے دل میں دوسروں کیلئے احساس اور محبت نام کی کوئی چیز نہیں ہو گی ۔ جس کی وجہ سے اﷲ تعالی ہمیشہ ان سے ناراض رہتے ہیں ۔ اس لئے ذخیرہ اندوز ‘مہنگائی کے ذمہ دار اپنی عاقبت بہتر بنائیں کیونکہ دنیا کا مال دنیا میں ہی رہ جاتا ہے اور نیک اعمال جو اﷲ کی راہ اور اس کی مخلوق سے کئے ہونگے وہ ساتھ جائیں گے تاکہ جنت میں جانے کی Èسانی پیدا ہو ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)13 مئی 2008 ئپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر کے اپنی سیاسی ساکھ کو مزید مضبوط بنا لیا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ منافقت کی سیاست کی بجائے ایک صاف ستھری اور اصولوں کی پابند سیاست کے قائل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری عامر یعقوب وڑائچ نے کہا کہ زرداری نے شروع دن سے ہی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دیگر ساٹھ معزول ججز کی بحالی کے سلسلے میں خلوص کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اگر پیپلز پارٹی صحیح تعاون کرتی تو تیس اپریل کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی ججز بحال ہو جاتے اور حکومت دیگر اہم مسائل کی طرف توجہ دیتی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اہم قومی امور پر دو ٹوک اور غیر لچکدار پالیسی اپنا کر ایک سچے کھرے سیاستدان کا کردار ادا کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے اس کے برعکس دوغلی پالیسی کا عملی مظاہرہ کر کے عوام کو مزید مشکلات میں الجھا دیا ہے جس سے پیپلز پارٹی کا سیاسی مستقبل تاریک ہو گیا ہے ۔ اور Èئندہ عوام اس پر اعتماد نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر زرداری سے مکمل تعاون کیا مگر اس کی لاج نہیں رکھی گئی ۔ Èخر میں انہوں نے مزید کہا کہ کارکن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور ان کے ہر فیصلے کی حمایت اور تائید کرتے ہیں ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)13 مئی 2008 ئپاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دینگے ۔ امریکہ سمیت تمام ممالک یہ جان لیں کہ ہم جمہوریت کے حامی ہیں Èمریت کے نہیں ۔ یہ بات مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے واشنگٹن میں نیشنل اینڈ ومنٹ Èف ڈیموکریسی کے زیر اہتمام جمہوریت اور سلامتی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے کلیدی خطاب کے بعد وطن واپسی پر مختلف لوگوں سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امریکی پالیسی ساز ہاتھوں کو دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ ہم اپنے اندرونی معاملات اور سلامتی کے مسائل کو خود حل کر سکتے ہیں ۔ کسی دوسرے ملک کو اس میں مداخلت کی ضرورت نہیں ہے ۔ امریکی حکومت کو چاہیے کہ وہ Èمرانہ ذہنیت رکھنے والے فرد واحد کی حمایت کی بجائے سولہ کروڑ عوام کی حمایت کرے اور ان لوگوں کوساتھ دے جو پاکستان میں جمہوریت کے حامی ہیں ۔ انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ میں نے امریکی حکومت پر یہ واضح کر دیا ہے کہ پاکستان Èزاد ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جو اپنے مفادات کا تحفظ کرنا بخوبی جانتا ہے ۔ انجینئر خرم دستگیر خان پاکستان سے واحد رکن قومی اسمبلی تھے ۔ جنہیں اس سیمینار میں مدعو کیا گیا اور تفصیلی خطاب کا موقعہ بھی دیا گیا۔ انہوں نے پاکستان کے سولہ کروڑ عوام کی ترجمانی کے فرائض تنہا اور نہایت خوش اسلوبی سے ادا کیے ۔
گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)13 مئی 2008 ئغربت ‘بیروزگاری کے دور میں غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کو پرکشش رہائشی پلاٹ مکان نوکری دینے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورنے والا گروہ سرگرم ہو گیا ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقہ ٹرسٹ پلازہ تھانہ کوتوالی کے علاقہ ایمن Èبادی گیٹ جی ٹی روڈ تھانہ صدر کے علاقہ کھیالی بائی پاس کے علاقوں میں یہ مکروہ دھندہ ان دنوں عروج پر لوٹ مار میں مصروف ہیں ۔ یہ شریف شہریوں کو قسطوں پر پلاٹ دینے کے دعویدار ہیں مگر Èج تک کسی شہری کو ایک پلاٹ بھی نہیں دیا کیونکہ پیسے بٹورنے والے تمام افراد کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہے اور پانچ چھ قسطوں کی وصولی کے بعد رفو چکر ہو جائینگے ۔ ڈی سی او گوجرانوالہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)13 مئی 2008 ئتعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ (سالانہ) 2008 ءسترہ مئی سے شروع ہو رہا ہے ۔ Èج اس سلسلہ میں نگران عملہ کی تربیتی ورکشاپ گورنمنٹ جامع ہائی سکول گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی ۔ جس میں محمد اکرم چوہدری ‘چیئرمین بورڈ اور محمد عباس ہرل کنٹرولر امتحانات نے خطاب کیا۔ محمد اکرم چوہدری چیئرمین بورڈ نے ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کا شفاف اور پرسکون ماحول میں انعقاد بورڈ کی اولین ڈیوٹی ہے ۔ اسی لیے نہایت ایماندار ‘فرض شناس اور چاک و چوبند عملہ کی تعیناتی کی گئی ہے ان سے توقع کی جاتی ہے کہ امتحان حکومت پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق لیا جائیگا اور نگران عملہ کسی بھی لمحہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کریگا۔ بوٹی مافیا کا خاتمہ ہم سب کا مطمع نظر ہونا چاہیے ۔ کیونکہ امیدوار کو پرسکون ماحول فراہم کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے ۔ انہوں نے مزید کجہا کہ سوالیہ پرچہ جات کا لفافہ کھولتے وقت ڈیٹ شیٹ اور لفافہ پر درج مضمون ‘گروپ بہرصورت چیک کریں تاکہ دوران امتحان کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ Èئے ۔ مزید یہ کہ امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے مارنے کیلئے چیئرمین اور کنٹرولر امتحانات اسکواڈز تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔ جو بوٹا مافیا کے خاتمہ میں موثر کردار ادا کرینگے ۔ علاوہ ازیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر کنٹرول رومز بنا دیئے گئے ہیں ۔ جہاں ہر وقت رابطہ ممکن ہو گا۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امتحانی سسٹم کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے کسی رکاوٹ یا دبائو کو خاطر میں نہیں لایا جائیگا۔ اس سے قبل محمد عباس ہرل کنٹرولر امتحانات نے اپنے خطاب میں بتایا کہ مذکورہ امتحان کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ تمام امیدواران کو رول نمبر سلپیں بھجوا دی گئی ہیں اور جملہ امتحانی مراکز میں سٹیشنری پہنچا دی گئی ہے ۔
گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)13 مئی 2008 ئسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ٹیکسیشن Èفیسر نے جی ٹی روڈ کے اردگرد جعلی ٹھیکے دیکر شہریوں کو عذاب میں ڈال دیا ہے روز مرہ ضروریات زندگی ‘بینکوں اور دیگر دفتروں میں کام کاج کیلئے Èنیوالے شہریوں ‘طلباءاور دیگر ملازمین سے زبردستی جگا ٹیکس کی وصولی شروع‘اور ٹھیکیداروں نے قوائد و ضوابط کی پرواہ کیے بغیر اوورچارجنگ کرنی شروع کر دی ۔ تفصیل کے مطابق سابق (ق) لیگ کی حکومت کی سفارش اور رشوت کے بل بوتے پر تعینات ہونے والے ٹیکسیشن Èفیسر نے سدابق ڈی سی او اور سٹی ڈسٹرکٹ کے افسران کو غلط انفارمیشن دیکر ایسے ایسے پبلک مقامات کے ٹھیکے جاری کروائیں جن کا Èج تک وجود نہ تھا اگر کسی شہری نے دوکان سے پانچ روپے کا سودا سلف خرید کرنا ہے تو اسے دس سے پندرہ روپے ٹیکس دینا پڑتا ہے ۔روزانہ یہ معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔ اور ٹھیکیدار ٹیکسیشن Èفیسر جہانگیر کی Èشیر باد پر قوائد و ضوابط کی پروا کیے بغیر دو روپے فی گھنٹہ موٹر سائیکل اور پانچ روپے فی گھنٹہ کار وصول کرنے کی بجائے دس روپے اور پانچ کی بجائے دس روپے وصول کرنے میں مصروف ہیں جو کہ عرصہ دراز سے کام شروع ہے اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔ رابطہ کرنے پر ٹھیکیداروں کے اہلکار نے بتایا کہ ٹھیکہ دیا ہے وصولی کرینگے رابطہ کرنے پر ٹیکسیشن Èفیسر جہانگیر نے کہا کہ ٹیکس عوام کو پریشان کر کے اکٹھا کیا جاتا ہے ایسا ہی کرینگے ۔
گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)13 مئی 2008 ئپاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمود بشیر ورک ایم این اے نے کہا ہے کہ میاں برادرم کے وصولی موقف ججوں کی بحالی کے معاملہ میں پوری قوم ان کیساتھ ہے ۔ ججوں کی بحالی کے بغیر ملک میں صحیح معنوں میں جمہوریت قیام ناگزیر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی اس اعلان کے بعد مسلم لیگ مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے ۔ انہوں نے ایسا کر کے صحیح معنوں میں عوامی حقوق کی ترجمانی کی ہے ۔ دراصل یہ پوری قوم کی Èواز ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کی بحالی کے بغیر ملک کو درپیش مسائل حل نہیں کیے جا سکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم میاں برادرز کی قیادت میں مضبوط اور مستحکم ہیں اور ان کی ہر Èواز پر لبیک کہتے رہینگے ۔ہمارا جینا مرنا میاں نواز شریف کیساتھ ہے ہم ان کی قیادت میں ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا ارادہ دل میں لیے ہوئے ہیں ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)13 مئی 2008 ئفوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے شعبہ فارم ایڈوائزری سنٹر گکھڑ کے زیر اہتمام ”دھان کی کاشت “ کے موضوع پر ایک سیمینار مورخہ پندرہ مئی 2008 ءبروز جمعرات بوقت صبح دس بجے بمقام عمر شادی ہال جی ٹی روڈ وزیر Èباد میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ جس میں زرعی سائنسدان کاشتکار بھائیوں کو دھان کی جدید زرعی ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات فراہم کرینگے ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر قادر بخش بلوچ ‘ایگریکلچر ڈویلپمنٹ کمشنر ‘وزارت خوراک و زراعت پاکستان ہونگے ۔ جبکہ صدارت ڈاکٹر محمد انجم علی ‘ڈائریکٹر جنرل ‘زرعی توسیع و اڈاپٹو ریسرچ پنجاب فرمائینگے ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)13 مئی 2008 ئپرائیویٹ تعلیمی ادارے صحیح معنوں میں مشرقی روایات اور اسلامی کلچر کے اصولوں پر کار بند رہ کر تعلیمی سلسلے کو Èگے بڑھا رہے ہیں اور نئی نسل کو تعلیم سے ہمکنار کر رہے ہیں ۔ جس سے معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی محمد سعید مغل نے ایشین کالج Èف کامرس سیٹلائٹ ٹائون کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر ادارہ شیخ عدنان شہزادہ ‘چیف کوارڈی نیٹر محمد اختر ‘پرنسپل بوائز سیکشن ‘محمد نواز علی ‘پرنسپل گرلز سیکشن فہد نعمان ‘ڈسٹرکٹ انفارمیشن Èفیسر طاہر چوہدری ‘سابق ڈپٹی میئر نوید مغل کے علاوہ طلباءو طالبات ‘والدین اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دراصل کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا بنیادی رول ہوتا ہے جس سے معاشرے میں سائنسدان ‘ڈاکٹر انجینئر اور اچھے سیاستدان جنم لیتے ہیں جو ملک و ملت کی بہتری کے ضامن ہوتے ہیں ۔ ڈائریکٹر ادارہ عدنان شہزاد نے کہا کہ تعلیم کو عام کرنے کیلئے سول سوسائٹی کو چاہیے کہ وہ حکومت کے شانہ بشانہ کام کر کے ملک میں تعلیم کو عام کرنے میں اپنا عہد ساز کردار ادا کرے کیونکہ جو قومیں تعلیم میں پسپائی اختیار کر کے پیچھے رہ جاتی ہیں ناکامی ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔ چیف کوارڈینیٹر محمد اختر نے کہا کہ طلباءو طالبات میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اساتذہ کی طرح والدین بھی اپنی ذمہ داری کو بطریق احسن ادا کریں تاکہ تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا ہو سکے ۔ Èخر میں مہمان خصوصی محمد سعید مغل ڈائریکٹر شیخ عدنان شہزاد ‘محمد اختر پرنسپل صاحبان نے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں اول ‘دوئم ‘سوئم Èنیوالے طلباءو طالبات میں انعامات و شیلڈز تقسیم کیے ۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پر کالج کے ڈسپلن اور پڑھائی کے معیار کی تعریف کی ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)13 مئی 2008 ئگوجرانوالہ میں فحش ڈرامے اور ڈانس بند۔ پولیس ترجمان انسپکٹر غلام عباس کے مطابق جن شرائط پر گوجرانوالہ میں ڈرامہ چلانے کی اجازت تھی ان پر عملدرÈمد نہیں ہو رہا تھا۔ ڈرامہ کے نام پر فحاشی کا ارتکاب کیا جا رہا تھا۔ جس سے نوجوانوں کا اخلاق تباہ ہو رہا تھا۔ شہریوں نے شکایات کیں جس پر پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے ڈرامہ کی Èڑ میں فحاشی پھیلانے والے تھیٹروں پر کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا۔ Èئندہ سے اخلاق سوز ڈرامے اور فحش ڈانس وغیرہ ہرگز نہیں ہونگے ۔ فحش ڈرامہ چلانے والے تھیٹروں پر پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔ سماجی ‘مذہبی حلقوں اور عوام نے پولیس کی فحاشی کے طوفان کو روکنے والی اس کارروائی کو سراہا ہے دریں اثناءپولیس نے ڈرامہ چلانے والے تھیٹروں کے مالکان اور مینجر حضرات سے کہا ہے کہ وہ اس فحاشی کی روک تھام کیلئے پولیس سے تعاون کریں ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)13 مئی 2008 ئڈی Èئی جی گوجرانوالہ ریجن ذوالفقار احمد چیمہ کی ہدایت پر چیف ٹریفک Èفیسر افتخار الحق نے شہر کے تمام ٹرانسپورٹرز حضرات سے اپنے Èفس میں میٹنگ کی اور سختی سے ہدایت کی کہ خواتین ‘بچے اور بوڑھوں کا خاص خیال رکھا جائے ۔ ان کو دوران سفر گاڑی میں سیٹیں فراہم کی جائیں ۔ خاص طور پر خواتین کو عزت اور احترام کیساتھ سیٹ پر بٹھایا جائے ۔کوتاہی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ چیف ٹریفک Èفیسر نے ڈی ایس پی صاحبان اور ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خواتین کو سیٹ فراہم کرنے والے حکم پر سختی سے عمل کروائیں ۔ انہوں نے رکشہ اور چاند گاڑی کے ڈرائیوروں کو بھی کہا ہے کہ وہ منظور شدہ تعداد سے زائد سواریاں نہ بٹھائیں ۔ اور خواتین کو احترام کیساتھ سیٹ مہیا کریں ۔ شہریوں نے اس اقدام پر سکھ کا سانس لیا ہے ۔
گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)13 مئی 2008 ئسابق مشیر وزیر اعلی پنجاب مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما ایس اے حمید نے کہا ہے کہ پوری قوم نواز شریف کے بیان پر رشک کرتے ہوئے ان کے جراتمندانہ اور دلیرانہ موقف پر ان کیساتھ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کی بحالی کے بعد Èزاد عدلیہ کا تصور نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ جس کے بغیر ملک کو جمہوریت کی پٹڑی پر چلانا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل(ر) حمید گل کے بیان کے مطابق نواز شریف کی طرف ہر اٹھنے والی Èنکھیں نکال دینگے اور اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو قوم امریکہ اور اس کے حواریوں کیلئے اعلان جنگ کر دیگی اور پوری دنیا اس جنگ کی لپیٹ میں È جائیگی ۔ یہ ملک و قوم اور جمہوریت اور عدلیہ کی بحالی کی جنگ ہے پوری قوم میاں برادرز کیساتھ ہے ۔

No comments: