International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, May 14, 2008
نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے فضل الرحمن کا مصالحتی پیغام
لاہور; جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ایک اہم پیغام ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہباز شریف کو ٹیلی فون کے ذریعے پہنچا دیا گیا۔ جے یو آئی کے مرکزی ترجمان مولانا محمد امجد خان نے دونوں رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جبکہ اسی طرح کا پیغام مسلم لیگ کے رہنما راجہ ظفر الحق کو بھی دیا گیا ہے۔ مولانا محمد امجد خان نے بتایا کہ جے یو آئی کی یہ کوشش ہے کہ ن لیگ اور پی پی پی کے درمیان مذاکرات کے خاتمے کے بعد جو وقتی بحران پیدا ہوا ہے اس کا خاتمہ ہو سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان نے بتایا کہ میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات بھی جلد متوقع ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment