International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, May 14, 2008
امریکی کمپنیوں کا کاروبار بند کرنے پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی تشو بڑیشھ گئی
کراچی: امریکن ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے کاروبار بند کرنے کی اطلاعات پر دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ امریکن فارماسیوٹیکل کمپنی ایم ایس ڈی نے پاکستان سے اپنا کاروبار بند کر کے اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور تیاری مقامی کمپنی او بی ایس کے ہاتھوں فروخت کردی ۔ اب ایک دوسری کمپنی سک ویب نے بھی اپنے ورکرز کو لانگ ٹرم میں اپنا آپریشن بند کرنے کی اطلاع دی ہے کمپنی نے ملازمین کو تحریری طورپر آگاہ کیا ہے کہ آئندہ 6 ماہ سے ایک سال میں کمپنی اپنا کاروبار پاکستان سے سمیٹ لینے کی پلاننگ کر چکی ہے۔ اسکوئب فارماسیکٹر کی بڑی امریکن کمپنی ہے ذرائع کے مطابق کمپنی نے آپریشن بند کرنے کی تیاری گزشتہ چند ہفتوں میں تیز کی ہے جس کے بعد ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ایم ایس ڈی نے اپنے ملازمین کو صرف دو آپشن دیئے کہ یا تو وہ مقامی کمپنی کی ملازمت قبول کرلیں یا پھر فارغ ہوجائیں حالانکہ تمام کمپنیاں ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دیتی ہیں اگر حکومت نے ایم ایس ڈی کے معاملے کا نوٹس نہ لیا تو اسکوئب انتظامیہ بھی اسے مثال بنا سکتی ہے ۔ دوسری جانب مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے امریکی کمپنیوں کے پاکستان سے رخصت ہونے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یورپی ملٹی نیشنل کمپنی کے ایم ڈی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی کمپنیوں کے آپریشن بند کرنے کی اطلاع ہمارے لئے تشویشناک ہے ہم اس کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ۔ مقامی سرمایہ کاروں نے بھی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اطلاعات سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ ملکی معیشت کے لئے یہ صورتحال خطرناک ہے ۔ مقامی فارما سیکٹر کے ایک دوسرے نمائندے نے صورتحال کو ملکی معیشت کیلئے مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر مقامی کمپنی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مصنوعات اپنے درآمد کردہ خام مال سے تیار کریں تو ان کی قیمتوں پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل فارما کمپنیوں کو اس سے پہلے مسابقت کا سامنا نہیں تھا۔ اب مقامی کمپنیاں بھی اچھی ساکھ بنا چکی ہیں اور ان کی دوائیں ملٹی نیشنل کی نسبت سستی ہیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment