International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 14, 2008

امریکا پاکستان میں جمہوری ادارے برقرار رکھنے میں تعاون جاری رکھے گا ۔ کونڈولیزا رائس



واشنگٹن۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے حالیہ برسوں میں پاکستان سے متعلق پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کریں گے۔کونڈولیزا رائس نے واشنگٹن میںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کا نتیجہ بہت اچھا رہا ،جس میں اعتدال پسندوں نے انتہا پسندوں کو شکست دی،امریکا پاکستان میں جمہوری ادارے برقرار رکھنے میں تعاون جاری رکھے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ امریکا جمہوریت کے بجائے فوجی حکومت کی حمایت کرتا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوبارہ اعتدال پسندمملکت بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرویز مشرف کی حمایت کی گئی۔کونڈولیزا رائس نے کہا کہ امریکا پاکستان میں مدراس حکومت کے کنٹرول میں لانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور اس سلسلے میں ایجوکیشن پروگرامز کی مد میں فنڈزفراہم کر رہا ہے ۔

No comments: