اسلام آباد ۔ وفاقی کابینہ نے ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے 1200 میگا واٹ بجلی فاسٹ ٹریک بنیاد پر پیدا کر نے جبکہ بجلی کی بچت کے لئے یکم جون سے تجارتی مراکز رات 9 بجے سے بند کرنے گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کر نے اور سائن بورڈ پر بجلی کی فراہمی کو معطل کر نے سمیت دیگر کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی ہے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کے روز وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہو ا اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے ملک میں بجلی کی صورتحال کے بارے میں وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ملک میں اس وقت چار ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی ہے جس کی وجہ سے شدید لوڈ شیڈنگ کی کیفیت ہے جبکہ دریاؤں میں گزشتہ سال کی نسبت پانی بھی کم ہے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان کے ہمراہ وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں جاری بجلی کے بحران پر تفصیلی بات چیت کی گئی ا س حوالے سے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی نے تمام سٹیک ہولڈرز تاجر رہنماؤں سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی مشاورت سے حکمت عملی ترتیب دی ہے تا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہماری سب سے پہلے ترجیح یہ ہے کہ بجلی پیدا کی جائے اور اس کی ترسیل کو بہتر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اس وقت رائج طریقہ کار کے تحت بجلی کا منصوبہ مکمل کر نے میں تین سے چار سال کا عرصہ لگتا ہے اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بارہ سو میگا واٹ بجلی فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر پیدا کی جائے اس سلسلے میں تمام کاغذی کاروائی کا عرصہ جو اڑھائی سے تین سال پر مشتمل ہو تا ہے اس کو ختم کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک ٹینڈر جاری کیا جائے گا اور نیپرا کی طرف سے مقررہ ٹیرف پر منصوبہ دیا جائے گا اس طرح ٹیرف مقرر کر نے کا ابتدائی عرصہ ختم ہو جائے گا جس سے منصوبہ مکمل کر نے کی مدت میں کمی ہو گی انہو ںنے کہا کہ یہ بارہ سو میگا واٹ بجلی پیدا کر نے کے لئے 20 مئی سے اشتہار دیا جائے گا 15 جولائی تک درخواستیں وصول کی جائیں گی اور لیٹر آف سپورٹ کے اجراء کے بعد یہ منصوبہ بارہ سے اٹھارہ ماہ تک کے درمیان مکمل کر لیا جائے گا اس کے بعد نیپرا کی طرف سے مقرر کیے گئے ٹیرف ریٹ پر پورا اتر نے والی کمپنیوں کو یہ ٹھیکہ دیا جائے گا اس سارے عمل میں میڈیا کو بھی شامل کیا جائے گا انہوںنے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں بجلی کی بچت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم جون سے تجارتی مراکز رات نو بجے سے بند کر دئیے جائیں گے یہ عمل 30 اگست تک جاری رہے گا اس سے پانچ سو میگا واٹ بجلی بچے گی اس طرح صنعتی یونٹوں میں چھٹیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے اور مختلف صنعتی یونٹ مختلف اوقات اور دنوں میں چھٹیاں کریں گے انہو ںنے کہا کہ بجلی کی بچت کے حوالے سے سائن بورڈ پر فراہم کی جائے والی بجلی کو منقطع کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے واپڈا آج کے بعد کسی بھی سائن بورڈ کو بجلی فراہم نہیں کرے گا اگر کسی نے سائن بورڈ پر بجلی لگانی ہے تو وہ اس کا اپنا بندوبست کرے گا انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ دکانوں کو اتوار کی بجائے جمعہ کو بند کر نے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی انہو ںنے بتایا کہ بجلی کی بچت کے لئے ایک کروڑ سیور انرجی بلب تقسیم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں ابتدائی مرحلہ میں دس لاکھ بلب تقسیم کیے جائیں گے اس سارے عمل میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے گا تا کہ کوئی کمپنی ہمیں غیر معیاری مصنوعات نہ دے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اس عمل میں عالمی بنک کو شامل کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ سن لائٹ سے بھی فائدہ اٹھایا جائے اس سلسلے میں یکم جون سے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کی جائیں گی جبکہ یکم جون سے وزیر اعظم ہاؤس ،وزیر اعظم سیکرٹریٹ سمیت تمام سر کاری دفاتر میں صبح آٹھ بجے سے دن گیارہ بجے تک ایئر کنڈیشن آن کر نے پر پابندی ہو گی راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کے معاشی مسائل پر بھی کافی بات چیت ہوئی اور کابینہ کو بھی بتایا گیا کہ اس وقت بجلی کے 207 ارب روپے کے بقاجات ہیں جن میں سے 77 ارب روپے فاٹا میں بقاجات ہیں جبکہ 72 ارب روپے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی جانب سے واجب الادا ہیں بقایاجات کی ریکوری کے لئے کابینہ میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے سر براہ وزیر نجکاری کمیشن سید نوید قمر ہوں گے جبکہ ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سیکرٹری پانی و بجلی اور سیکرٹری خزانہ کمیٹی کے ارکان ہوں گے انہوں نے کہا کہ کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایسے پاور پلانٹ جن سے بجلی ان کی صلاحیت سے کم پیدا ہو رہی ہے ان کو ٹھیک کر کے 1000 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے انہو ںنے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد امید ہے کہ آئندہ سال کے آخر تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس سال برف اس رفتار سے نہیں پگھلی جس کی وجہ سے ہائیڈل منصوبوں سے 2500 میگا واٹ بجلی کم پیدا ہو رہی ہے اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے وزراء کی کارکردگی کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ انہو ںنے ہمارے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا اور ہم امید کر تے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے وزراء واپس آ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور ہم عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے انہو ںنے کہا کہ کابینہ میں چین میں زلزلہ اور بھارت کے شہر جے پور میں ہو نے والے دھماکوں میں جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, May 14, 2008
پاکستان بجلی بحران ۔یکم جون سے گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment