International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 14, 2008

وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی کا میاں نواز شریف کو ٹیلی فون

اسلام آباد : وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء کی جانب سے استعفے دیئے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ٹیلی فون پر تبادلہٴ خیال کیا۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ ان کی جماعت ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے حکومت کی حمایت اور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر انہیں دکھ ہے۔

No comments: