International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 14, 2008

گو جرانوالہ نیوز ۔۔۔۔۔ امجد ساگر بیورو چیف اے پی ایس



سےالکوٹ (بےورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ملک وقوم کو مسائل ومشکلات کی دلدل سے باہر نکالنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور تعلیم ، صحت ، روزگار ، خوردنی اشیاءکی سستی داموں فراہمی ، آئےن وقانون کی بالادستی ، لاقانونےت کاخاتمہ اولین ترجیحات میںشامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا اور تمام طبقات کی ضرورےات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بناےا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈےا اور سول سوسائٹی کے وفود سے بات چےت کے دوران کیا ۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عام انتخابات میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائےں گے اور حکومت کی نےت صاف ہے تاہم مسائل زیادہ ہیں جنہیں آہستہ آہستہ حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی پسماندگی کے خاتمہ کےلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے اور ابتدائی مرحلہ میں سید پور ، چپراڑ ، مرالہ ، گوندل روڈ سمیت دےگر اہم سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی کیونکہ ان روڈز کی تعمیر نہ ہونے سے ان کے حلقہ کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درےائے مناور توی پر پختہ پل کی تعمیر کاکا م وہ مکمل کروائےں گی اور کرپشن ولوٹ مار کرکے ناقص میٹرےل استعمال کرنے والے ٹھےکیداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ ترقےاتی منصوبہ جات اور عوام کی فلاح وبہبود کےلئے جو رقوم مختص کی گئی ہیں ان کی ایک ایک پائی ایمانداری سے خرچ کروائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقےاتی منصوبہ جات ادھورے چھوڑ کر بھاگ جانے والے ٹھےکیداروں کے خلاف کاروائی عمل میں بھی لائی جائے گی اور کرپٹ وکام چور ٹھےکیداروں کو بلیک لسٹ کروایا جائے گا ۔
سےالکوٹ (بےورورپورٹ)پاکستان اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہر کے محلہ رنگ پورہ میںواقع نیو پائلٹ سائنس گرلز ہائی سکول میں تپ دق کے مرض بارے آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک تقرےب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سوشل موبلائزرمحمد سفےان حبےب نے بتاےاکہ اگر کسی شخص کو مسلسل تےن ہفتے رات کو بخار ہوجائے اور ساتھ میں کھانسی بھی ہوتو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاکہ ٹی بی کے مرض کا فوری علاج شروع کیا جاسکے اور انسانی جان کو بچایا جاسکے ۔ انہوں نے مزید بتاےا کہ ٹی بی کا مرض اب لاعلاج نہیں ہے تاہم شرط ہے کہ فوری اور بروقت علاج کروایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے تحت تشخیصی مراکز اور محکمہ صحت کے ہسپتالوں او ربنےادی مراکز صحت رابطہ کرنے سے اس مرض میں مبتلا مریضوں کے فوری علاج شروع ہوجاتا ہے ۔انہوں نے مزید بتاےا کہ کھانسی کی بلغم ، بھوک کا کم لگنا ، وزن کم ہونا ، معمولی کام سے تھکائوٹ ہونا بھی ٹی بی کے مرض کی علامات ہیں۔
سےالکوٹ (بےورورپورٹ)سابق چےئرمین انسانی حقوق کمیٹی وسماجی راہنما شیخ امجد شکور نے کہاہے کہ انسانی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے ۔انہوں نے ایک بےان میںکہا ہے کہ جب تک ملک میں عدلیہ اور میڈےا آزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک ملک کی حالت بہتر نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ غرےبو ں اور مستحقےن میں آٹے ودےگر اشےاءخوردونوش کی تقسےم انسانیت کی حقیقی خدمت ہے ۔کیونکہ مخیر حضرات کایہ بنےادی فرض بھی ہے کہ غرےبوںکی مدد کریں ۔
سےالکوٹ (بےورورپورٹ)مسلم لیگ (ن)کے سابق صوبائی وزیر اعجاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی نہ ہونے پر حکومت سے علیحدہ ہونے کا جواعلان کیا ہے ییہ حالات کا اولین تقاضا تھا اور یہ فےصلہ کرکے میاں نواز شریف نے خود کو پاکستان کے حقےقی لیڈر کے طور پر دوبارہ منوادیا ہے کیونکہ اس سے ثابت ہوگےا ہے کہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کو اقتدار سے زےادہ پاکستان اور عوام عزےز ہیں ۔ انہوں نے اخبار نویسوں سے بات چےت کے دوران کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کے عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اٹھارہ فروری کے عام انتخابات میں کامیاب ہوئی تھی لیکن اب چونکہ عدلیہ کی بحالی نہ ہوسکی ہے اس لئے مسلم لیگ (ن) کا حکومت سے علیحدہ ہونا ضروری بھی تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاںنواز شریف اور میاں شہبا زشریف نے پہلے بھی پاکستان اور قوم کے مفاد میں فےصلے کرتے ہوئے اقتدار کو ٹھوکر ماری تھی اور اب بھی یہ سخت فےصلہ کرکے پاکستان اورقوم سے اظہار محبت کا کھلا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کےلئے مسلم لیگ (ن) وکلاءاور سول سوسائٹی سے مل کر جدوجہد کرے گی اور معزول ججوںکو بحال کروائے گی ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شرےف نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کافےصلہ کرکے کارکنوں اور عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔
سےالکوٹ (بےورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے ضلعی آرگنائزر میر عمر فاروق مائر کی صدارت میں 12مئی 2007ءکو ایم کیو ایم نے کراچی میں جو خون کی ہولی کھیلی تھے پر بھرپور احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ 12مئی کا دن قیامت سے کم نہ تھا اور اس وقت کی حکومت نے انصاف مانگنے کیلئے عدالتوں کے دروازے بھی بند کردیئے تھے تاکہ قاتلوں کے نام ظاہر نہ ہو سکیں اور اس وقت سے آج تک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا داخلہ کراچی میں بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال گزر جانے کے بعد بھی قاتل دندناتے پھر رہے ہیں۔ احتجاج میں امجد لطیف بٹ، سرمد پال، عماد بٹ، سہیل سائر، مسز عالیہ


ریاض، محمد عبداللہ، شان حیدر اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔
سےالکوٹ (بےورورپورٹ)دارالعلوم دیوبند کی جانب سے گائے کے ذبیحہ سے متعلق وضاحت آنے کے بعد اس پر منفی پراپیگنڈا کرنے والے شیطان کے ایجنٹ اور ملک کی پر امن فضا کو مکدر کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم ایسے لوگوں کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیابی نہیں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار دار العلوم مدینہ کے مدیر مولانا فیروز خان ثاقب نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں گائے ذبح کرنا اس کا گوشت کھانا اور کھالوں کی تجارت بالکل حلال اور جائز ہے جبکہ بھارت کے مخصوص حالات کی بنا پر وہاں بعض صوبوں میں گائے کا ذبیحہ قانوناً منع ہے جس کی پابندی وہاں کے رہنے والوں کو کرنا پڑتی ہے اور اسی تناظر میں دار العلوم دیوبند کے مفتی حبیب الرحمن نے فون پر کسی سوال کا جواب دیا۔ مولانا فیروز خان نے کہا کہ ہر ایک کو یہ بات معلوم ہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندو اور تنظیمیں مسلم کش فسادات بھڑکانے میں موقع کی تلاش میں رہتی ہیں بلکہ بسا اوقات وہ خود ایسے حالات پیدا بھی کرتے ہیں اس لئے بھارت میں آباد مسلمانوں کا وہاں کے قانون کا احترام اور مخصوص معاشرتی پوزیشن میں گائے کے ذبیحہ وغیرہ سے بچنا کوئی غیر اسلامی فعل نہیں۔


سےالکوٹ (بےورورپورٹ)متحدہ مجلس عمل ضلع سیالکوٹ کے صدر چوہدری امجد علی چیمہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے صدر پرویز مشرف کی موجودہ جمہوری سیٹ اپ کے ساتھ بریکٹ کر دیا ہے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان کی داخلی سیاست امریکہ کی تحویل میں ہے۔ ججز کی بحالی کا معاملہ ایک پامال بحث ہے جس میں قوم کو الجھا دیا گیا ہے۔ این آر او کا معاہدہ ججز کی بحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ روٹی، کپڑا اور مکان کے وعدے پر برسراقتدار آنے والی جماعت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو سستا راشن فراہم کرے۔ اس وقت عوام کا بڑا مسئلہ مہنگائی کا ہے۔ بڑھتی ہوئے مہنگائی کی وجہ سے عوام سخت ریشان اور حکومت سے برگشتہ ہو رہے ہیں۔ عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔ اگر یہ صورت حال زیادہ دیر تک برقرار


رہی تو مل کے حالات کسی طرح پرسکون رہ سکتے ہیں۔
سےالکوٹ (بےورورپورٹ)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سیالکوٹ کے جنرل سیکرٹری آفتاب حیدر، تحصیل صدر بسم اللہ کھوکھر، جنرل سیکرٹری چوہدری تنویر، ذیشان حامد، عقیل شیرازی، سید قمر عباس اور سعود چوہدری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمران اتحاد ٹوٹا تو جمہوریت کی کشتی دوبارہ ڈوب جانے کا اندیشہ ہے۔ پرویز مشرف کی آٹھ سالہ آمرانہ پالیسیوں کی بدولت ملک تاریخ کے بدترین آئینی، عدالتی، معاشی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے۔ بے یقینی کی موجودہ سنگین صورتحال میں پیپلز پارٹی اور چیئرمین آصف علی زرداری باہمی تعاون، مصالحت او ر مفاہمت کی سیاست کو فروغ دے کر ملک کی ڈوبتی ناو¿ کو بہتری کے باہمی تعلقات میں کشیدگی سے پرویز مشرف اور ان کے خواری مضبوط ہونگے۔ جو ملک، قوم اور جمہورتی کیلئے انتہائی نقصان دے ہو گا۔ سولہ کروڑ عوام پر امید ہیں کہ قومی جمہوری قیادت ملکی مستقبل کے متعلق فیصلے ذاتی عناد سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد اور عوامی مشکلات کو مد نظر رکھ کر کرے گی۔


سےالکوٹ (بےورورپورٹ)پنجاب یونیورسٹی میں کتاب میلہ روکنے کی تمام ناپاک جسارتوں کو ناکام بنا دیں گے۔ کتاب میلے کا مقصد طلبہ میں کتاب کلچر کو عام کرنا ہے۔ کتاب میلہ جہالت کے اس دور میں علم کی شمع کو جلانے کیلئے ایم مثبت سرگرمی ہے جس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے تعلیم دشمن حکمرانوں کے چہرے کھل کر طلبہ اور عوام کے سامنے آچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سیالکوٹ اشتیاق احمد چیمہ، زوار خان، حافظ حارث، حافظ حسان، عمر بھلی اور محمد فرقان نے تعلیم کے ٹھیکیداروں کی پنجاب یونیورسٹی میں کتاب میلے کو روکنے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور کے حکمرانوں نے طلبہ کو اپنے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ سمجھا ہے جبکہ طلبہ کسی ملک و ملت کا قیمتی سرمایہ ہوا کرتے ہیں۔
سےالکوٹ (بےورورپورٹ) تھانہ اگوکی پولیس نے یونین ناظم محمد خالد وسیم اور نائب یونین ناظم میاں محمد صفدر سمیت 35 افراد کے خلاف ایک شہری اللہ دتہ کی ملکیتی دوکانوں پر بلڈورچلاکر قرآن مجید اور اس کے نسخوں کی برحرمتی کرنے ، نقدی ودےگر سامان لوٹ لینے کے علاوہ سنگےن نتائج کی دھمکیاں دےنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتارےوں کےلئے چھاپے مارنے شروع کردئےے ہیں تاہم ابھی کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا ہے ۔پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 295-B/395، 440 / 506، 217/218، 148/149کے تحت درج کئے جانے والے مقدمہ میں ماڈل ٹائون اگوکی کے رہائشی اللہ دتہ نے الزام لگاےا ہے کہ جن دوکانوں کو یونین ناظم محمد خالد وسیم جو ماڈل ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر بھی ہیں نے نائب ناظم میاں محمد صفدر ، سیکرٹری ماڈل ٹائون سوسائٹی نجم الحق قریشی ،کوآپریٹو آفےسر چودھری ایوب سمیت 30سے زائد ملزمان نے دن دیہاڑے مسلح ہوکر حملہ کیا اورا س کے منت سماجت کرنے کے باوجود دوکانوں کو مسمار کرنے سے قبل اس کے اندر سے ہزاروں روپے نقدی اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ دوکانوں کو بلڈوزوں کی مدد سے مسمار کردیا حالانکہ دوکان کے اندر تلاوت کےلئے قرآن مجید بھی پڑا ہوا تھا اور دیواروں پر قرآنی آیات بھی آویزاں تھےں لیکن ملزما ن نے قرآن مجید اور قرآنی آیات کی بے حرمتی کردی اور قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں ۔اللہ دتہ نے اخبار نویسوں کو بتاےا ہے کہ اس نے بلڈوزر چلانے سے قبل یونین ناظم محمد خالد وسیم اور دےگر کو موقعہ پر موجود سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں قرآن پاک اور قرآنی آیات باہر نکال لینے کی استدعا بھی کی لیکن ملزمان نے ایک نہ سنی او رسفاکی وغنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوکانےں مسمار کرکے توہین قرآن کیا اور عوام کے جذبات کو مجروع کیا جوکہ ایسا کرنے کا کوئی مسلمان خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا ۔ڈی ایس پی صدر سرکل چودھری محمد اکرم خان نے بتاےا گےا ہے کہ اس واقعہ کی آئی جی پنجاب کے حکم پر باقاعدہ طور پر انکوائری کی گئی اور فرےقےن کے بےانات ایڈیشنل ایس پی طےب حفےظ چےمہ نے ریکارڈ بھی کئے اور ان کی تحقےقاتی رپورٹ کی روشنی میں یونین ناظم محمد خالد وسیم اور نائب ناظم میاں محمد صفدر سمیت دےگر ملزمان قصوروار پائے گئے اور انکوئری رپورٹ کے بعد باقاعدہ طور پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے اور ملزما ن کی گرفتارےوں کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔دریںاثناءمقدمہ میں نامزد یونین ناظم محمد خالد وسیم جس کاتعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے سمیت کوئی ملزم بھی گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔


ممبر پاکستان بار کونسل حافظ عبدالرحمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عدلیہ کی بحالی تک پاکستان بھر کے وکلاءچےن سے نہیں بےٹھےں گے اور عدلیہ کی بحالی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کم ہونے کی بجائے زیادہ ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وکلاء، سول سوسائٹی متحد ہیں اور جب تک مشرف کو اقتدار سے باہر اور عدلیہ کو بحال نہیں کرلیا جاتا اس وقت تک وکلاءکی تحرےک جاری رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار اےسوسی ایشن سےالکوٹ کے زیر اہتمام ضلع کچہری سے چوک علامہ اقبال تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شریک وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی میں صدر ڈسٹرکٹ بار ارشد محمو دبگو ایڈووکیٹ ،ممبر پنجاب بار کونسل ایم اظہر ایڈووکیٹ کے علاوہ سینکڑوں وکلاءنے شرکت کی جنہوں نے معزول ججوں کی بحالی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں سیاہ پرچم لہراتے ہوئے گو مشرف گوکے نعرے بھی لگائے ۔ممبر پنجاب بار کونسل حافظ عبدالرحمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ 12مئی2007ءکے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ اس روز ساری دنےا نے دےکھا کر کس طرح عدلیہ اور انسانےت کی تزلیل کی گئی اور بے گناہ عوام کو قتل عام کیا گےا اور سڑکوں پر خون بہایا گےا لیکن آج تک کوئی کاروائی نہ ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وکلاءکی تحرےک کامیابی کی منزل حاصل کرکے رہے گی کیونکہ وکلاءکا مطالبہ جائز اور برحق ہے اور عدلیہ کی بحالی کی تحرےک میں جتنی قربانےاں دےنی پڑےں ایک لمحہ کی تاخیر نہیںکی جائے گی ۔قبل ازیں وکلاءنے ضلع کچہری میں ایک مظاہرہ بھی کیا اور کئی منٹ تک نعرے بازی کی ۔ جبکہ ڈسٹرکٹ بار اےسوسی ایشن سےالکوٹ کے ایک اجلاس میں متفقہ طو رپر عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا گےا ۔ اجلاس میںصدر ڈسٹرکٹ بار اےسوسی ایشن ارشد محمو دبگو یڈووکیٹ ، سیکرٹری بار امجدرانا ایڈووکیٹ ، محمود بھٹی ایڈووکیٹ ،شاہد میر ایڈووکیٹ ، چودھری محمد اکرام چٹھہ ایڈووکیٹ ، چودھری محمد اسلم ایڈووکیٹ ، حسن سرفراز بھلی ایڈووکیٹ ، عرفان اللہ وڑائچ ایڈووکیٹ ، ملک ناصرمحمود ایڈووکیٹ ، ظفر اقبال گھمن ایڈووکیٹ سمیت وکلاءکی کثےرتعداد نے شرکت کی۔ اس سے قبل سےالکوٹ ، ڈسکہ اور پسرور کے وکلاءنے عدالتوں کا مکمل بائےکاٹ کیااور ساراروز کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا ۔ وکلاءکا عدالتی کاروائی کے بائےکاٹ کی وجہ سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ایڈیشنل سیشن ججوں اور سول ججوں وجوڈےشل مجسٹرےٹوں کی عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات بغےر سماعت آئندہ تارےخ پیشیو ں تک ملتوی کردئےے گئے ۔ضلع کچہری میں ڈسٹرکٹ بار اےسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلاءکا بھوک ہڑتالی کیمپ مسلسل 92ویں روز بھی جاری رہا ۔جبکہ عدالتی بائےکاٹ اور وکلاءکے احتجاج کے موقعہ پر کچہریوں میںپولیس کی بھاری


نفری تعےنات رہی ۔


سےالکوٹ (بےورورپورٹ)محکمہ ٹےلی فون کے عملہ کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے پیرس روڈ پر کھدائی کے دوران کیبل کٹ جانے سے سےنکڑوں ٹےلی فون کٹ گئے ۔ سماجی کارکن عصمت اللہ میر نے کہا ہے کہ کٹ جانے والی تےلی فون بنکوں ، ہسپتالوں اور کاروباری اداروں کے علاوہ لوگوں کے گھروں میں بھی نصب تھے لیکن بدقسمتی سے شکایات کے باوجو دکوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے اور نہ ہی خاموش ہونے والے ٹےلی فون درست کرنے کےلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں ۔


سےالکوٹ (بےورورپورٹ)پولیس نے ضلع سےالکوٹ میںسماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران دو منشےات فروش خواتےن سمیت 23ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشےات ، دو کلاشکوف ، پستول اورگولیاں وغیرہ برآمد کرلی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ پولیس نے قصبہ بیگووالہ سے دو لیڈی منشیات فروش نذیراں بی بی اور طاہرہ بی بی بالترتیب 115گرام چرس اور 105گرام چرس، تھانہ سٹی پسرور پولیس نے غلہ منڈی چوک سے غلام عباس اور ریاست علی سے ایک ایک بوتل شراب،موترہ پولیس نے سہنے والی سے محمد جاوید اور اخلاق سے ایک ایک پستول، ستراہ پولیس نے محمد رشید سے پستول، تھانہ مراد پور پولیس نے کوٹلی بہرام سے ذوالفقار سے 120گرام چرس، گوہد پور سے عثمان سے 30گرام چرس، تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے کالج روڈ سے خرم شہزاد سے 55 گرام چرس، کچہری چوک سے محمد انور سے 50گرام چرس، موترہ پولیس نے موضع سیجو کالا سے وسیم اور احسان سے ایک ایک کلاشنکوف اور چھہ درجن گولیاں، امین سے پستول، تھانہ اگوکی پولیس نے دلچیکے سے علی رضا سے 20گرام ہیروئن، عمران سے 20گرام چرس، قصبہ اگوکی سے کامران مسیح سے 90گرام چرس، رحمان سے 35گرام چرس، عدیل الحسن سے 20گرام چرس، تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ڈسکہ روڈ سے محمود سے 35گرام چرس، نیکاپورہ پولیس نے محلہ مسکین پورہ سے سلیمان احمد سے رائفل، رنگپورہ پولیس نے عادل سے 105گرام ہیروئن، اویس سے 40گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔


سےالکوٹ (بےورورپورٹ)لڑائی جھگڑوں کے سات واقعات میں دو خواتین سمیت سات افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے قصبہ کھروٹہ سیداں میں ورکشاپ پر معمولی جھگڑے پر یاسر اور اسکے ساتھی نے فائرنگ کر کے عثمان کو شدید زخمی کر دیا۔ تھانہ پھلورہ کے علاقہ بھکھڑے والی ناجائز تعلقات کے شبہ پر اختر علی وغیرہ پانچ ملزمان نے فائرنگ کر کے محمد مشتاق کی ہمشیرہ فرزانہ بی بی کو شدید زخمی کر دیا۔ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ گلے والی میں سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر صابر نے اپنے چار ساتھیوں سے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر محمد ارشاد کی بھانجی بشریٰ بی بی کو شدید مضروب کر دیا۔ تھانہ سبز پیر کے موضع بھگیاڑی میں معمولی تلخ کلامی پر اللہ رکھا اور تین دیگر ملزمان نے ڈنڈے مار کر اکرم کو زخمی کر دیا۔تھانہ موترہ کے گاو¿ن مرزا گورائیہ میں زمین کے تنازعہ پر منور مقبول نے اپنے دو ساتھیوں سے مل کر محمد مالک پر حملہ کر دیا اور لاٹھیوں کے پے در پے وار کر کے اسے شدید مضروب کر دیا۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ دوبرجی ملیاں میں سابقہ جھگڑے پر ملک زین وغیرہ آٹھ ملزمان نے لاٹھیوں سے مار مار کر صادق کو زخمی کر دیا۔ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ نِکا کیلہ میں تلخ کلامی پر محمد عمران کو محمد عباس اور اسکے ساتھی نے کسی کے وار کر کے لہولہان کر دیا۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کروا کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔


سےالکوٹ (بےورورپورٹ)ضلعی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پانچ شراب کی چالو بھٹیاں اور دو سو کے قریب شراب کی بوتلیں قبضہ میں لے کر 17افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کت مطابق تھانہ ستراہ پولیس نے کوٹ موکھل سے عبدالحمیدکو چالو بھٹی اور 10بوتل شراب سمیت، عبدالرشید کو چالو بھٹی اور 19بوتل شراب سمیت،عبدالستار کو چالو بھٹی اور 20بوتل شراب سمیت، صدر ڈسکہ پولیس نے آدمکے چیمہ سے محمد اسلم کوشراب کی چالو بھٹی اور دو بوتل شراب سمیت، بمبانوالہ پولیس نے کوٹ جھنڈو سے محمد اسلم کو شراب کی چالو بھٹی اور 10بوتل شراب سمیت گرفتار کیا ہے ۔ علاوہ ازیں تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے چک سادھا سے محمد بوٹا سے 20بوتل شراب، تھانہ مراد پور پولیس نے پکا گڑھا سے ناصر سے 2بوتل شراب، محمد آصف سے چار لیٹر شراب، انصر السلام سے 2بوتل شراب، موترہ پولیس نے چک بیگ سے محمد جاوید سے ایک بوتل شراب، سول لائن پولیس نے کوٹلی بہرام سے گل جان سے 50بوتل، کرسچن ٹاو¿ن تھامس مسیح سے 20بوتل، آصف علی سے ایک بوتل شراب، موچی محلہ سے ناصر علی سے ایک بوتل شراب، چرچ چوک سے نوید احمد 5بوتل شراب، بمبانوالہ پولیس نے کوٹ جھنڈو سے عبدالغفور سے پانچ بوتل شراب اور پستول، اوٹھیاں سے زاہد سے ایک بوتل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔


سےالکوٹ (بےورورپورٹ)سول جج محمد ابوبکر صدیق نے تھانہ کینٹ کے مقدمہ مسروقہ مال کی برآمدگی پر وشال مسیح کو چار ماہ قید جبکہ تھانہ کوتوالی کے مقدمہ394ت پے کے تحت ملزم اعجاز احمد کو دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو ایک ماہ قید کاٹنا ہو گی۔


سےالکوٹ (بےورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد الیاس نے محمد جمیل سلہریا کی رٹ پٹیشن پر ایس ایچ او رنگپورہ کو حکم دیا ہے کہ نصر اللہ کے خلاف ایک لاکھ نو ہزار روپے کا بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج کیا جائے۔ مدعی محمد جمیل سلہریا نے اپنی رٹ میں مو¿قف اختیار کیا تھا کہ نصر اللہ نے اسے رقم کی ادائیگی کیلئے مقامی بنک کا چیک دیا تھا جو بنک نے اکاو¿نٹ میں رقم نہ ہو نے پر کیش کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


سےالکوٹ (بےورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ صہیب احمد رومی نے تھانہ نیکاپورہ کے مقدمہ منشیات میں ملوث ملزم عبدالعزیز کو جرم ثابت ہو جانے پر دو ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید پندرہ یوم قید بھگتنا ہو گی۔ علاوہ ازیں فاضل عدالت نے تھانہ پھلورہ کے مقدمہ منشیات کے ملزم سجاد یاسر کو دو ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کا حکم دیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید پندرہ یوم قید کاٹنا ہو گی۔


سےالکوٹ (بےورورپورٹ)ایس ڈی او گیپکو کنسٹرکشن سب ڈویژن کی پریس ریلیز کے مطابق ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجوات فیڈر 14، 17، 19اور 21مئی کو صبح دس بجے سے شام چار بجے تک بند رہے گا۔


سےالکوٹ (بےورورپورٹ)ضلع ناظم سیالکوٹ محمد اکمل چیمہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی ضلعی حکومت اربوں روپے کا ترقیاتی بجٹ ایک جامع ترقیاتی ماسٹر ایکشن پلان کے تحت عوامی فلاح و بہبود اور ضلع کی تعمیر و ترقی پر خرچ کر رہی ہے جس سے مقامی سطح پر عوامی، سماجی، معاشی اور انسانی ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ(یو ایس ایڈ) کے وفد سے دوران گفتگو کیا۔ ڈائریکٹر ڈی ٹی ڈبلیو اسلام آباد مسز تہمینہ کاظمی بھی اس موقع پرموجود تھے۔ ضلع ناظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔ ترجیحی بنیادوں پر زراعت، مواصلات، تعلیم اور صحت کے شعبہ جات کے جامع ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔ ہر شعبہ میں نظر آنے والے ریکارڈ ترقی ہوئی ہے ، عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے اور ہر سطح پر عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔
سےالکوٹ (بےورورپورٹ)مزار شاہ والی روڈ پر تےزرفتاری کے باعث ٹرےکٹر ٹرالی الٹ جانے سے نما زجنازہ میںشرکت کے بعد واپس آنے والے دو شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائےور شدید زخمی ہوگےا ۔عےنی شاہدین کے مطابق علاقہ بجوات میںموضع گورا کے رہائشی محمد رفےق کے والد مرحوم کی نما زجنازہ میں شرکت کے بعد ٹرےکٹر ٹرالی پر عاشق حسےن کے ہمراہ امانت اور مقبول واپس گھر آرہے تھے جوکہ راستہ میں ٹوٹی پھوٹی سڑک پر تےزرفتاری کے باعث ٹرےکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نےچے آکر امانت، مقبول اور عاشق حسےن شدید زخمی ہوگئے جن میں امانت اور مقبول زخموںکی تاب نہ لاکردم توڑ گئے تاہم عاشق حسےن کو ہسپتال داخل کروادیا گےا ۔

No comments: