اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری روزانہ پی سی او ججوں سے اپنے اوپر قائم ہر طرح کے مقدمات ختم کرا رہے ہیں ‘ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دیگر معزول ججوں کی بحالی میں عدم دلچسپی سے لگتا ہے کہ پی سی او جج اور زرداری ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہرکمزوراورمظلوم کاآخری سہارا آزاد عدلیہ ہے۔ ظالم، ڈکٹیٹر، جاگیردار، قبضہ گروپ ملکر عوام کا یہ آخری سہارا بھی چھیننا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے گوجرانوالہ ڈویژن کے ضلعی و مقامی ذمہ داران اور ارکان شوریٰ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب اور قرطبہ سٹی اسلام آباد میں مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں ملنے والے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے مرکزی قائدین موجودتھے۔ قاضی حسین احمدنے کہا کہ اس وقت دینی جماعتوں کے اتحادکا ملک میں خلا ہے اورضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی تمام دینی جماعتیں متحد ہو کرسیاست میں اپنا موثر کردار اداکریں۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ قوم وقت کے آمر اور غاصب کے سامنے جھکنے اور بکنے والی مفاد پرست اورکمزور لیڈر شپ کو کسی صورت معاف نہیں کریگی۔ اس موقع پر ”ملک گیر علماء کنونشن“ بلانے پر اتفاق کیا گیا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, May 14, 2008
زرداری اورپی سی او جج باہمی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، قاضی حسین
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری روزانہ پی سی او ججوں سے اپنے اوپر قائم ہر طرح کے مقدمات ختم کرا رہے ہیں ‘ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دیگر معزول ججوں کی بحالی میں عدم دلچسپی سے لگتا ہے کہ پی سی او جج اور زرداری ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہرکمزوراورمظلوم کاآخری سہارا آزاد عدلیہ ہے۔ ظالم، ڈکٹیٹر، جاگیردار، قبضہ گروپ ملکر عوام کا یہ آخری سہارا بھی چھیننا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے گوجرانوالہ ڈویژن کے ضلعی و مقامی ذمہ داران اور ارکان شوریٰ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب اور قرطبہ سٹی اسلام آباد میں مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں ملنے والے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے مرکزی قائدین موجودتھے۔ قاضی حسین احمدنے کہا کہ اس وقت دینی جماعتوں کے اتحادکا ملک میں خلا ہے اورضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی تمام دینی جماعتیں متحد ہو کرسیاست میں اپنا موثر کردار اداکریں۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ قوم وقت کے آمر اور غاصب کے سامنے جھکنے اور بکنے والی مفاد پرست اورکمزور لیڈر شپ کو کسی صورت معاف نہیں کریگی۔ اس موقع پر ”ملک گیر علماء کنونشن“ بلانے پر اتفاق کیا گیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment