لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے لاہور سے داخل کئے گئے ۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔ ریٹرننگ افسر کل فیصلہ کا اعلان کریں گے جبکہ میاں شہباز شریف کے صوبائی اسمبلی کے حصہ 154 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کے لاہور سے این اے 123 سے کاغذات نامزدگی کو مسلم لیگ (ق) کے امیدوار اخلاق گڈو اور ایک شہری نور الہی نے اعتراضات داخل کئے تھے اور موقف اختیار کیا تھا کہ میاں نواز شریف طیارہ سازش کیس میں سزا یافتہ اور ڈیفالٹر ہیں اس لئے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں جبکہ میاں شہباز شریف کے پی پی 154 اور پی پی 146 سے کاغذات نامزدگی پر ڈاکٹر امبرشہزادہ شاہد اور کزئی اور نعیم شہزاد نے اعتراضات داخل کئے تھے اور اپن یوکیل فاروق حیدر کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ میاں شہباز شریف طیارہ کیس میں ملوث ہونے کے علاوہ ڈیفالٹر ہیں اور ان کے کاغذات نامزدگی 18 فروری 2008ء کے انتخابات میں بھی مسترد ہو چکے ہیں وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں ان کے کاغذات مسترد کئے جائیں جبکہ میاں برادران کے وکیل اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کسی طیارہ کیس سازش کیس میں ملوث نہیںہیں ۔ میاں نواز شریف کو جو سزا سنائی گئی تھی اسے ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد اس پر ان کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کسی توہین عدالت میں ملوث نہیں ہیں جبکہ ڈیفالٹر کے حوالہ سے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ انہیں کلیئرنسی دے چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 18 فروری 2008ء کے انتخابات میں میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی ایک جھوٹے قتل کیس میں مسترد کئے گئے جو ختم ہو چکا ہے ۔ لہذا ان کے موکلین کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جائیں ۔ ریٹرننگ آفیسر بدر الدین نے این اے 123 سے میاں نواز شریف اور پی پی 141 سے میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا جبکہ میاں شہباز شریف کے پی پی 54 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی گئی
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, May 14, 2008
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی ، فیصلہ محفوظ
لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے لاہور سے داخل کئے گئے ۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔ ریٹرننگ افسر کل فیصلہ کا اعلان کریں گے جبکہ میاں شہباز شریف کے صوبائی اسمبلی کے حصہ 154 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کے لاہور سے این اے 123 سے کاغذات نامزدگی کو مسلم لیگ (ق) کے امیدوار اخلاق گڈو اور ایک شہری نور الہی نے اعتراضات داخل کئے تھے اور موقف اختیار کیا تھا کہ میاں نواز شریف طیارہ سازش کیس میں سزا یافتہ اور ڈیفالٹر ہیں اس لئے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں جبکہ میاں شہباز شریف کے پی پی 154 اور پی پی 146 سے کاغذات نامزدگی پر ڈاکٹر امبرشہزادہ شاہد اور کزئی اور نعیم شہزاد نے اعتراضات داخل کئے تھے اور اپن یوکیل فاروق حیدر کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ میاں شہباز شریف طیارہ کیس میں ملوث ہونے کے علاوہ ڈیفالٹر ہیں اور ان کے کاغذات نامزدگی 18 فروری 2008ء کے انتخابات میں بھی مسترد ہو چکے ہیں وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں ان کے کاغذات مسترد کئے جائیں جبکہ میاں برادران کے وکیل اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کسی طیارہ کیس سازش کیس میں ملوث نہیںہیں ۔ میاں نواز شریف کو جو سزا سنائی گئی تھی اسے ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد اس پر ان کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کسی توہین عدالت میں ملوث نہیں ہیں جبکہ ڈیفالٹر کے حوالہ سے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ انہیں کلیئرنسی دے چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 18 فروری 2008ء کے انتخابات میں میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی ایک جھوٹے قتل کیس میں مسترد کئے گئے جو ختم ہو چکا ہے ۔ لہذا ان کے موکلین کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جائیں ۔ ریٹرننگ آفیسر بدر الدین نے این اے 123 سے میاں نواز شریف اور پی پی 141 سے میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا جبکہ میاں شہباز شریف کے پی پی 54 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment