ڈسکہ:سرکل ڈسکہ میں7مختلف وارداتوں میں مختلف وجوہات پر مسلح افراد نے زدوکوب کر کے 11افراد کو شدید زخمی کر دیا تفصیلات کےمطابق موضع گلوٹیاں خورد کے محمد ناصر کے والد غلام رسول کو3مسلح افراد ندیم ،ایوب اور محمد دین نے راستے میں روک کر زدوکوب کر کے زخمی کر دیا موضع نکا کیلہ میں معمولی جھگڑے کی رنجش پر 2مسلح افراد نے اللہ دتہ اور محمد عباس نے فیصل کو کسی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا موضع مرزا گورائیہ میں گھر سے بلا کر محمد مالک کو3مسلح افراد وارث ،منور،مقبول نے زمین کے تنازعہ پر زدوکوب کر کے زخمی کر دیا موضع درویشکے کے رہائشی محمد امین کے گھر گھس کر 9مسلح افراد چاند بٹ،سرفراز بٹ ،شکیل وغیرہ نے جو زبر دستی اس کی بہن کو اغواءکرنے لگے مزاحمت کرنے پر دستی ہتھیاروں سے زدوکوب کر کے زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہو گئے موضع تلہاڑا کے سہیل اختر کو انکوائری میں شہادت دینے کی رنجش پر 3مسلح افراد ذوالفقار،طارق اور افتخار عرف منشی نے فائرنگ کی گالی گلوچ کیا منع کرنے پر زدوکوب کر کے زخمی کر دیا موضع آدمکے چیمہ کے رہائشی مبشر حسین ایڈووکیٹ کے بھائی کو4مسلح افراد علی محمد عرف بھولا ،نجم وغیرہ نے زدوکوب کر کے زخمی کر دیا گوجرانوالہ کے رہائشی رانا افتخار اور اس کے 4بھائیوں کو 3اپنی بہن کے پاس موضع دھیدووالی آئے ہوئے تھے حقیقی چچا محمد رفیق اور اس کے 4بیٹوں نے آہنی سریا وغیرہ سے زدوکوب کر کے شدید زخمی کر دیااور فرار ہو گئے سرکل ڈسکہ کی متعلقہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
ڈسکہ:چوری کی 2مخلتف وارداتوں میں چور ڈیرہ سے گندم اور کبوتر چرا کر لے گئے تفصیل کےمطابق موضع مرزا گورائیہ کے رہائشی محمد سلیم کے ڈیرہ سے عدم موجودگی میں چور 6/7بوری گندم مالیتی6ہزار روپے چرا کر لے گئے پتہ چلا کے چوری گلزار ،ذیشان اور اکرم نے کی ہے جبکہ موضع کنڈن سیان کے محمد اشرف کی حویلی سے تالے توڑ کر چور 50پالتوں کبوتر چرا کر لے گئے معلوم ہوا چوری محمد عمران نے کی ہے تھانہ بمبانوالہ اور موترہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
ڈسکہ: منشیات کی خصوصی مہم کے دوران مخبر کی اطلاع پر پولیس نے منشیات فروشوں سے1/2کلو گرام چرس بر آمد کی تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ پولیس نے چھاپہ مار کر عرصہ دراز سے منشیات کا دھندہ کرنے والے منشیات فروش پرویز اختر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1/2کلو گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا مزید انکشافات کی توقع ہے۔
ڈسکہ:ڈی پی او سیالکوٹ محمد امین وینس نے انسپکٹر وقار جاوید بھٹی کو تھانہ سٹی ڈسکہ میںبطور ایس ایچ او تعینات کر دیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا یاد رہے کہ اعلیٰ حکام نے ان کے پیش ہو کر سٹی ڈسکہ میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او محمد آصف خاں کو 4یوم بعد ہی معطل لائن حاضر کر دیا تھا۔
ڈسکہ:پولیس نے بوگس چیک دینے پر 3افراد کےخلاف زیر دفعہ 489Fکے تحت الگ الگ مقدمہ درج کر لیا تفصیل کےمطابق تھانہ موترہ پولیس نے منڈیکی کے رہائشی محمد الطاف کو بوگس چیک دینے پر عبدا لصبور گل کےخلاف اور ستراہ پولیس نے موضع سیان کے مظہر احمد کو بوگس چیک دینے پر ارشد اور عمران کےخلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈسکہ:پولیس نے ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں5افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق تھانہ موترہ پولیس نے موضع گوپی پور کے شہباز عرف گوگا،محمد عباس ،محمد رفیق وغیرہ ایمن آبادروڈ پر آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ اور شور شرابا کر رہے تھے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکوران کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا اور مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے ۔
ڈسکہ:ڈی ڈی او آر ڈسکہ و سپیشل مجسٹریٹ ڈسکہ سید نوید حیدر شیرازی نے گذشتہ روز پرائس ایکٹ کنٹرول کی پاداش میں 4آڑھتیوں کو مجموعی طور پر 42ہزار روپے موقع پر جرمانہ کیا اور 2گوداموں میں ذخیرہ کی ہوئی 1448بوری گندم بر آمد کر کے گوداموں کو سیل کر دیا تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر ڈسکہ نے غلہ منڈی ڈسکہ میں دوران چیکنگ کنٹرول ریٹ سے زائد ریٹ پر گندم فروخت کرنے پر 4آڑھتیوں محمد ہارون ،محمد یونس اور ندیم کو فی کس 10ہزار روپے اور ملک قدیر کو 12ہزارروپے موقع پر جرمانہ کیاعلاوہ ازیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر نے نائب تحصیلدار محمد سلیم راں ،فوڈ انسپکٹر رانا محمد افضال کے ہمراہ موضع جامکے چیمہ غلہ منڈی میں محمد ارشد کے گودام میں ذخیرہ کی ہوئی 698بوری گندم اور عقیل احمد کے گودام سے 750بوری گندم پکڑ کر دونوں گوداموں کو سیل کر دیا۔
ڈسکہ:لبیک یا رسول اللہ کا نفرنس (آج )14مئی 2008ئ بروز بدھ کو جامعہ مسجد صدیقہ سمبڑیال روڈ ڈسکہ میں منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی خطاب پروفیسر علامہ رضا ثاقب اور سید زین العابدین شاہ جبکہ حافظ غلام یاسین اور حافظ غلام مرتضیٰ سرکار دو عالم پر عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔
ڈسکہ:ضلعی جنرل سیکرٹری جمیعت علمائے پاکستان سیالکوٹ ظفر ساہی نقشبندی کی پریس ریلیز کےمطابق مرکزی جنرل سیکرٹری جمیعت علمائے پاکستان قاری محمد زوار بہادر 15مئی 2008ئ بروز جمعرات کو ڈسکہ میں خطاب کرینگے جہاں پر ہزاروں کارکنان شرکت کرینگے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, May 14, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment